12. زبان کو روکے رکھنا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کا بیان کہ جو شخص اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اس کو چاہیے کہ اچھی بات کہے ورنہ خاموش رہے۔
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص مجھے اپنی زبان اور شرمگاہ کی ضمانت دے تو میں اس کے لیے جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔“(یعنی حقوق اللہ اور حقوق العباد میں کبھی ان دونوں کا غلط استعمال نہ ہو)۔