مختصر صحيح بخاري
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
زبان کو روکے رکھنا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کا بیان کہ جو شخص اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اس کو چاہیے کہ اچھی بات کہے ورنہ خاموش رہے۔
حدیث نمبر: 2107
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص مجھے اپنی زبان اور شرمگاہ کی ضمانت دے تو میں اس کے لیے جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔“ (یعنی حقوق اللہ اور حقوق العباد میں کبھی ان دونوں کا غلط استعمال نہ ہو)۔