مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن ۔ تفسیر سورۃ براۃ ( توبہ )
1. اللہ تعالیٰ کا قول ”دوسرے لوگ وہ ہیں جو اپنے قصور پر نادم ہوئے ....“ (سورۃ التوبہ: 102) کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 1746
Save to word مکررات اعراب
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آج رات کو دو فرشتے میرے پاس آئے انھوں نے نیند سے مجھے جگایا اور ایک شہر کی طرف لے گئے جو سونے چاندی کی اینٹوں سے بنا ہوا تھا، وہاں چند آدمی ایسے ملے کہ ان کا آدھا بدن تو ایسا خوبصورت تھا کہ تو نے کبھی دیکھا نہ ہو گا اور آدھا بدن ایسا بدصورت کہ تو نے کبھی نہ دیکھا ہو گا۔ ان دونوں (فرشتوں) نے ان لوگوں سے کہا کہ اس نہر میں گھسو تو وہ گھس گئے اور پھر ہمارے پاس آئے ان کی بدصورتی دور ہو گئی اور وہ بہت اچھی شکل و صورت کے ہو گئے۔ ان دونوں فرشتوں نے مجھ سے کہا کہ یہ جنت العدن (ہمیشگی کا باغ) ہے اور یہ آپ کی جگہ ہے اور وہ لوگ جو آدھے تو خوبصورت بدن کے تھے اور آدھے بدصورت بدن کے، وہ وہ لوگ تھے جنہوں نے اچھے عمل کو برے عمل سے ملا دیا تھا، اللہ نے ان سے درگزر کیا اور معاف کر دیا (تو وہ خوبصورت بدن کے ہو گئے)۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.