سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی ”آپ کہہ دیجئیے کہ اس پر بھی وہی قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب اوپر سے نازل کر دے“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! میں تیرے چہرے کی پناہ مانگتا ہوں۔“ پھر اللہ نے کہا ”یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! میں تیرے چہرے کی پناہ مانگتا ہوں۔“ پھر اللہ نے کہا ”یا کہ تم کو گروہ گروہ کر کے سب کو لڑا دے اور تمہارے ایک کو دوسرے کی لڑائی چکھا دے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ پہلے عذابوں سے تو ہلکا یا آسان ہے۔“(سورۃ المائدہ: 65)