مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن ۔ تفسیر سورۃ الانعام
اللہ تعالیٰ کا قول ”آپ کہہ دیجئیے کہ اس پر بھی وہی قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب اوپر سے نازل کر دے“۔
حدیث نمبر: 1741
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی ”آپ کہہ دیجئیے کہ اس پر بھی وہی قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب اوپر سے نازل کر دے“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! میں تیرے چہرے کی پناہ مانگتا ہوں۔“ پھر اللہ نے کہا ”یا تمہارے پاؤں کے نیچے سے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! میں تیرے چہرے کی پناہ مانگتا ہوں۔“ پھر اللہ نے کہا ”یا کہ تم کو گروہ گروہ کر کے سب کو لڑا دے اور تمہارے ایک کو دوسرے کی لڑائی چکھا دے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ پہلے عذابوں سے تو ہلکا یا آسان ہے۔“ (سورۃ المائدہ: 65)