سیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تبوک میں جہاد کیا اور ایلہ کے بادشاہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک سپید خچر دیا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک چادر دی تھی اور اس کا ملک اسی کے نام لکھ دیا یعنی اسی کو وہاں کا حاکم رہنے دیا۔