مختصر صحيح بخاري
جزیہ وغیرہ کے بیان میں
جب امام کسی بستی کے بادشاہ سے صلح کر لے تو کیا یہ صلح وہاں کے تمام لوگوں سے ہو؟
حدیث نمبر: 1340
سیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تبوک میں جہاد کیا اور ایلہ کے بادشاہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک سپید خچر دیا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک چادر دی تھی اور اس کا ملک اسی کے نام لکھ دیا یعنی اسی کو وہاں کا حاکم رہنے دیا۔