سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے (مشترک) غلام کو بقدر اپنے حصہ کے آزاد کرے اس پر ضروری ہے کہ اپنے مال سے اس کو پوری رہائی دلا دے، پھر اگر اس کے پاس (اس قدر) مال نہ ہو تو کسی عادل کی تجویز سے اس غلام کی قیمت لگائی جائے پھر اس غلام سے مزدوری کرا لی جائے مگر (اس کے لیے) اس پر جبر نہ کیا جائے۔“