سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھلوں کو ”زہو“ ہونے سے پہلے فروخت کرنے سے منع فرمایا: ”پوچھا گیا کہ ”زہو“ کیا ہے فرمایا: ”جب تک کہ وہ سرخ نہ ہو جائیں۔ ”پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بتاؤ! اگر اللہ تعالیٰ پھلوں کو ضائع کر دے تو کوئی شخص تم میں سے اپنے بھائی کا مال کس چیز کے عوض میں لیتا ہے؟“