سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق
2471. خلق خدا کا اندازہ لگانا مخلوق کے بس کی بات نہیں
حدیث نمبر: 3813
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" ارايت هذا الليل الذي قد كان البس عليك كل شيء اين جعل؟ فقال: الله اعلم. قال: فإن الله يفعل ما يشاء".-" أرأيت هذا الليل الذي قد كان ألبس عليك كل شيء أين جعل؟ فقال: الله أعلم. قال: فإن الله يفعل ما يشاء".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے محمد! آپ کا اس آیت کے بارے میں کیا خیال ہے کہ جنت کی چوڑائی آسمانوں اور زمین کے برابر ہے۔ (‏‏‏‏اگر بات ایسے ہی ہے تو) جہنم کہاں ہو گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیرا اس بارے میں کیا خیال ہے کہ رات، جو اپنے دورانیے میں تجھ پر ہر چیز خلط ملط کر دیتی ہے، اسے (‏‏‏‏دن کے وقت) کہاں رکھ دیا جاتا ہے؟ ‏‏‏‏ اس نے کہا: اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے، وہ کر لیتا ہے، (‏‏‏‏ ‏‏‏‏لہذا اس موضوع پر سوچنے کی ضرورت ہی نہیں کہ جہنم کہاں ہو گی)۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.