سلسله احاديث صحيحه
المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات
ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق
خلق خدا کا اندازہ لگانا مخلوق کے بس کی بات نہیں
حدیث نمبر: 3813
-" أرأيت هذا الليل الذي قد كان ألبس عليك كل شيء أين جعل؟ فقال: الله أعلم. قال: فإن الله يفعل ما يشاء".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے محمد! آپ کا اس آیت کے بارے میں کیا خیال ہے کہ ”جنت کی چوڑائی آسمانوں اور زمین کے برابر ہے۔“ (اگر بات ایسے ہی ہے تو) جہنم کہاں ہو گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرا اس بارے میں کیا خیال ہے کہ رات، جو اپنے دورانیے میں تجھ پر ہر چیز خلط ملط کر دیتی ہے، اسے (دن کے وقت) کہاں رکھ دیا جاتا ہے؟ ” اس نے کہا: اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے، وہ کر لیتا ہے، ( لہذا اس موضوع پر سوچنے کی ضرورت ہی نہیں کہ جہنم کہاں ہو گی)۔“