سیدنا معاویہ بن سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سفارش کیا کرو، تمہیں اجر دیا جائے گا۔ بسا اوقات کوئی کام کرنے کا میرا ارادہ تو ہوتا ہے، لیکن میں اس میں اس لیے تاخیر کرتا ہوں کہ تم سفارش کرو اور تمہیں اجر دیا جائے۔“