Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
اچھے امر کے لیے شفاعت باعث اجر ہے
حدیث نمبر: 2717
-" اشفعوا تؤجروا، فإني لأريد الأمر فأؤخره كيما تشفعوا فتؤجروا".
سیدنا معاویہ بن سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سفارش کیا کرو، تمہیں اجر دیا جائے گا۔ بسا اوقات کوئی کام کرنے کا میرا ارادہ تو ہوتا ہے، لیکن میں اس میں اس لیے تاخیر کرتا ہوں کہ تم سفارش کرو اور تمہیں اجر دیا جائے۔