-" لم تحل الغنائم لاحد سود الرءوس من قبلكم، كانت تنزل نار من السماء فتاكلها".-" لم تحل الغنائم لأحد سود الرءوس من قبلكم، كانت تنزل نار من السماء فتأكلها".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سے پہلے کسی انسان کے لیے مال غنیمت حلال نہیں تھا، آسمان سے آگ نازل ہوتی اور مال غنیمت جلا دیتی تھی۔“ جس دن بدر کا معرکہ ہوا، لوگ غنیمتوں کے حلال ہونے سے پہلے ان کے حصول کے لیے ان پر ٹوٹ پڑے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری: «لَوْلَا كِتَابٌ مِنَ اللَّـهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ»”اگر پہلے ہی سے اللہ کی طرف سے بات لکھی ہوئی نہ ہوتی تو جو کچھ تم نے لیا ہے اس بارے میں تمہیں کوئی بڑی سزا ہوتی۔“(۸-الأنفال:۶۸)