Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

سلسله احاديث صحيحه
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان
سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا
مال غنیمت حلال ہو گیا
حدیث نمبر: 2155
-" لم تحل الغنائم لأحد سود الرءوس من قبلكم، كانت تنزل نار من السماء فتأكلها".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سے پہلے کسی انسان کے لیے مال غنیمت حلال نہیں تھا، آسمان سے آگ نازل ہوتی اور مال غنیمت جلا دیتی تھی۔ جس دن بدر کا معرکہ ہوا، لوگ غنیمتوں کے حلال ہونے سے پہلے ان کے حصول کے لیے ان پر ٹوٹ پڑے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری: «لَوْلَا كِتَابٌ مِنَ اللَّـهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ» اگر پہلے ہی سے اللہ کی طرف سے بات لکھی ہوئی نہ ہوتی تو جو کچھ تم نے لیا ہے اس بارے میں تمہیں کوئی بڑی سزا ہوتی۔ (۸-الأنفال:۶۸)