الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3382
´مسلمان کی دعا کے مقبول ہونے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے اچھا لگے (اور پسند آئے) کہ مصائب و مشکلات (اور تکلیف دہ حالات) میں اللہ اس کی دعائیں قبول کرے، تو اسے کشادگی و فراخی کی حالت میں کثرت سے دعائیں مانگتے رہنا چاہیئے۔“ [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3382]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں شہر بن حوشب متکلم فیہ راوی ہیں،
لیکن متابعات کی بنا پر یہ حدیث حسن ہے،
ملاحظہ ہو الصحیحة رقم: 593)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 3382