سمرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «سام» «ابوالعرب»(عربوں کے باپ) ہیں اور «حام» «ابوالحبش»(اہل حبشہ کے باپ) ہیں اور «یافث» «ابوالروم»(رومیوں کے باپ) ہیں“۔
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3231
´سورۃ الصافات سے بعض آیات کی تفسیر۔` سمرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «سام» «ابوالعرب»(عربوں کے باپ) ہیں اور «حام» «ابوالحبش»(اہل حبشہ کے باپ) ہیں اور «یافث» «ابوالروم»(رومیوں کے باپ) ہیں۔“[سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3231]
اردو حاشہ: وضاحت:
نوٹ: (تفصیل کے لیے دیکھیے پچھلی حدیث کا بیان)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 3231