مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث4335
´جنت کے احوال و صفات کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں ایک درخت ہے، اس کے سائے میں سوار سو برس تک چلتا رہے گا لیکن وہ ختم نہ ہو گا، اگر تم چاہتے ہو تو یہ آیت پڑھو: «وظل ممدود» ”جنت میں دراز اور لمبا سایہ ہے“ (سورة الواقعة: 3)۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4335]
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:
جنت میں دھوپ نہیں ھو گی لیکن درختوں کا وجود بھی ایک نعمت ہے جس سے منظر خشگوار ہوتا ہے۔
جنت کا ایک ایک درخت اتنا بڑا ہو گا اور اس کی شاخوں کا پھیلا ؤں اس قدر ہو گا کہ دنیا کے لحاظ سے ہزاروں میل پہ محیط ہو گا۔
اس سے جنت کی وسعت کا بھی اندازہ کیا جا سکتا ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 4335