اس سند سے بھی ابوہریرہ رضی الله عنہ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے، جس طرح شعبہ کے طریق سے مروی ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث صحیح ہے اور پہلی حدیث سے زیادہ صحیح ہے،
۲- اسی طرح کئی لوگوں نے یہ حدیث
«عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم» کی سند سے روایت کی ہے،
۳- محمد بن عجلان نے
«عن سعيد المقبري عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم» کی سند سے روایت کی ہے، آپ نے فرمایا:
”جس نے زہر کھا کر خودکشی کی، وہ جہنم میں عذاب سے دو چار ہو گا
“، اس حدیث میں راوی نے یہ نہیں ذکر کیا کہ
”وہ جہنم میں ہمیشہ رہے گا
“، ابوالزناد نے بھی اسی طرح
«عن الأعرج عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم» کی سند سے روایت کی ہے، یہ زیادہ صحیح ہے، اس لیے کہ روایتوں میں آتا ہے کہ
”عذاب دیے جانے کے بعد اہل توحید کو جہنم سے نکالا جائے گا
“ اور یہ مذکور نہیں ہے کہ ان کو ہمیشہ جہنم میں رکھا جائے گا۔