فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2627
´حج کی فضیلت کا بیان۔` ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بوڑھے، بچے، کمزور اور عورت کا جہاد حج اور عمرہ ہے۔“[سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2627]
اردو حاشہ: ظاہر ہے یہ چاروں اشخاص جہاد، یعنی قتال نہیں کر سکتے۔ ان کے لیے جہاد کی فضیلت حاصل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ وہ حج اور عمرہ کریں۔ انھیں جہاد کا ثواب مل جائے گا۔ ہر آدمی اس چیز کا مکلف ہے جس کی وہ استطاعت رکھتا ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 2627