مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3787
´تلاوت قرآن کے ثواب کا بیان۔` ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «قل هو الله أحد»(یعنی سورۃ الاخلاص)(ثواب میں) تہائی قرآن کے برابر ہے۔“[سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3787]
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) سورۂ اخلاص کا ثواب اب ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔
(2) اس کی عظمت کی وجہ یہ ہے کہ اس میں توحید کا بیان ہے۔
(3) اللہ تعالیٰ کو توحید سے محبت اور شرک سے انتہائی نفرت ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 3787