سنن ابن ماجه: کتب/ابواب
احادیث
رواۃ الحدیث
سوانح حیات امام ابن ماجہ رحمہ اللہ تاثرات و تجاویز
Download
الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه
کتاب: لباس کے متعلق احکام و مسائل
Chapters on Dress
36. بَابُ : اتِّخَاذِ الْجُمَّةِ وَالذَّوَائِبِ
36. باب: کان کی لو سے بال نیچے رکھنے اور چوٹیاں رکھنے کا بیان۔
Chapter: Wearing one’s hair down to the shoulders and wearing braids
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا يزيد بن هارون , انبانا جرير بن حازم , عن قتادة , عن انس , قال:" كان شعر رسول الله صلى الله عليه وسلم شعرا رجلا , بين اذنيه ومنكبيه". حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ , أَنْبَأَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ , عَنْ قَتَادَةَ , عَنْ أَنَسٍ , قَالَ:" كَانَ شَعَرُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَعَرًا رَجِلًا , بَيْنَ أُذُنَيْهِ وَمَنْكِبَيْهِ". انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال دونوں کانوں اور مونڈھوں کے درمیان سیدھے تھے ۱؎ ۔
Report Error
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/اللباس 68 (6905، 60906)، صحیح مسلم/الفضائل 26 (2338)، سنن الترمذی/الشمائل 3 (26)، سنن النسائی/الزینة 6 (5056)، (تحفة الأشراف: 1144)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/203) (صحیح)»
وضاحت: ۱ ؎: اسی واسطے سر کے بال دونوں کانوں سے لے کر مونڈوں تک رکھ سکتا ہے اور مونڈوں سے زیادہ لٹکانا مرد کے لئے بعضوں نے مکروہ رکھا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
● صحيح البخاري 5905 أنس بن مالك شعر رسول الله رجلا ليس بالسبط ولا الجعد بين أذنيه وعاتقه ● صحيح البخاري 5903 أنس بن مالك يضرب شعره منكبيه ● صحيح البخاري 5904 أنس بن مالك يضرب شعر النبي منكبيه ● صحيح مسلم 6067 أنس بن مالك شعرا رجلا ليس بالجعد ولا السبط بين أذنيه وعاتقه ● صحيح مسلم 6069 أنس بن مالك شعر رسول الله إلى أنصاف أذنيه ● صحيح مسلم 6068 أنس بن مالك يضرب شعره منكبيه ● سنن أبي داود 4185 أنس بن مالك شعر رسول الله إلى شحمة أذنيه ● سنن أبي داود 4196 أنس بن مالك لا أجزها كان رسول الله يمدها ويأخذ بها ● سنن أبي داود 4186 أنس بن مالك شعر رسول الله إلى أنصاف أذنيه ● سنن النسائى الصغرى 5056 أنس بن مالك شعر النبي شعرا رجلا ليس بالجعد ولا بالسبط بين أذنيه وعاتقه ● سنن النسائى الصغرى 5064 أنس بن مالك شعر رسول الله إلى أنصاف أذنيه ● سنن النسائى الصغرى 5236 أنس بن مالك شعر النبي إلى نصف أذنيه ● سنن النسائى الصغرى 5237 أنس بن مالك شعره إلى منكبيه ● سنن ابن ماجه 3634 أنس بن مالك شعر رسول الله شعرا رجلا بين أذنيه ومنكبيه
تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3634
´کان کی لو سے بال نیچے رکھنے اور چوٹیاں رکھنے کا بیان۔` انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال دونوں کانوں اور مونڈھوں کے درمیان سیدھے تھے ۱؎ ۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3634]
اردو حاشہ: فوائد ومسائل: (1) سیدھے کا مطلب یہ ہے کہ بہت زیادہ گھنگریالے نہیں تھے بلکہ ہلکے سے خم دار تھے۔ (2) جب بال کٹوا لیے جاتے تو کانوں کی لو تک ہوتے تھے جب بڑھ جاتے تو بعض اوقات کندھوں تک پہنچ جاتے تھے۔ (3) حج اور عمرے کے موقع پر رسول اللہ ﷺسر کے سارے بال اتروا دیتے تھے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 3634