مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2502
´گم شدہ اونٹ، گائے اور بکری کے لقطہٰ کا بیان۔` عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کی گمشدہ چیز آگ کا شعلہ ہے“۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللقطة/حدیث: 2502]
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) «ضالة» سےمراد وہ جانور ہے جو اپنے ریوڑ سے الگ ہو کر گم ہوگیا اورمعلوم نہ ہو کہ کس کا ہے۔ اس پر قبضہ کرنا جائز نہیں۔
(2) بے جان چیز (مثلاً: رقم وغیرہ) گری پڑی مل جائے تو اسے (لقطة) کہتےہیں۔ اس کا بیان اگلے باب میں آرہا ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 2502