ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے تین بچیوں کی کفالت کی، انہیں ادب، تمیز و تہذیب سکھائی (حسن معاشرت کی تعلیم دی) ان کی شادیاں کر دیں، اور ان کے ساتھ حسن سلوک کیا، تو اس کے لیے جنت ہے“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/البر والصلة 13 (1916)، (تحفة الأشراف: 3969)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/42، 97) (ضعیف)» (اس کے راوی سعید الأعشی لین الحدیث ہیں)
Narrated Abu Saeed al-Khudri: The Prophet ﷺ said: If anyone cares for three daughters, disciplines them, marries them, and does good to them, he will go to Paradise.
USC-MSA web (English) Reference: Book 42 , Number 5128
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن أيوب بن بشير حسن الحديث وثقه ابن حبان وابن سعد وغيرھما
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1912
´لڑکیوں اور بہنوں کی پرورش کی فضیلت کا بیان۔` ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کے پاس تین لڑکیاں یا تین بہنیں ہوں اور وہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے تو جنت میں ضرور داخل ہو گا۔“[سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 1912]
اردو حاشہ: نوٹ: (اس کے راوی سعید بن عبدالرحمن الأعشی مقبول راوی ہیں، اور اس باب میں وارد احادیث کی بنا پر یہ صحیح ہے، جس کی طرف امام ترمذی نے اشارہ کردیا ہے، نیز ملاحظہ ہو: صحیح الترغیب: 1973، والأدب المفرد، باب من أعلى جاريتين أو واحدة والباب الذي بعده، وتراجع الألباني: 409، والسراج المنیر: 2/ 1049)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 1912