علی بن شیبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص گھر کی ایسی چھت پر سوئے جس پر پتھر (کی مڈیر) نہ ہو (یعنی کوئی چہار دیواری نہ ہو) تو اس سے (حفاظت کا) ذمہ اٹھ گیا (گرے یا بچے وہ جانے)۔“
Narrated Ali ibn Shayban: The Prophet ﷺ said: If anyone spends the night on the roof of a house with no stone palisade, Allah's responsibility to guard him no longer applies.
USC-MSA web (English) Reference: Book 42 , Number 5023
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن مشكوة المصابيح (4720) وله شاھد عند أحمد (5/79، 271 وسنده حسن، زھير بن عبد الله حسن الحديث)
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 5041
´بغیر چہار دیواری کی چھت پر سوئے تو کیسا ہے؟` علی بن شیبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص گھر کی ایسی چھت پر سوئے جس پر پتھر (کی مڈیر) نہ ہو (یعنی کوئی چہار دیواری نہ ہو) تو اس سے (حفاظت کا) ذمہ اٹھ گیا (گرے یا بچے وہ جانے)۔“[سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5041]
فوائد ومسائل: 1۔ یعنی ایسی صورت میں اگر وہ گر کر ہلاک ہوجائے۔ یا نقصان اُٹھائے تو اس کا وہ خود ذمہ دار ہے۔ اور ایسی ننگی چھت پرسونا جائز نہیں۔
2۔ شریعت کا تعلق صرف نماز روزے حج زکواہٓ یا مسجد ہی سے نہیں بلکہ یہ مسلمان کی پوری زندگی کو محیط ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 5041