ابن شہاب زہری کہتے ہیں کہ ہم عمر بن عبدالعزیز کے پاس تھے تو عورتوں سے نکاح متعہ ۱؎ کا ذکر ہم میں چل پڑا، تو ان میں سے ایک آدمی نے جس کا نام ربیعہ بن سبرہ تھا کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میرے والد نے بیان کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر متعہ سے منع کر دیا ہے ۲؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/النکاح 3 (1406)، سنن النسائی/النکاح 71 (3370)، سنن ابن ماجہ/النکاح 44 (1962)، (تحفة الأشراف: 3809)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/404، 405)، سنن الدارمی/النکاح 16 (2242)» (حجة الوداع کا لفظ شاذ ہے صحیح مسلم میں فتح مکہ ہے، اور یہی صحیح ہے)
وضاحت: ۱؎: متعین مدت کے لئے نکاح کرنے کو نکاح متعہ کہتے ہیں۔ ۲؎: یہ نکاح کئی بار حلال ہوا پھر آخر میں حرام ہو گیا، اور اب اس کی حرمت قیامت تک کے لئے ہے، ائمہ اسلام اور علماء سنت کا یہی مذہب ہے۔
Al Zuhri said “we were with Umar bin Abd Al Aziz, there we discussed temporary marriage. A man called Rabi bin Saburah said “I bear witness that my father told me that the Messenger of Allah ﷺ had prohibited it at the Farewell Pilgrimage. ”
USC-MSA web (English) Reference: Book 11 , Number 2067
قال الشيخ الألباني: شاذ والمحفوظ زمن الفتح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف ضعيف لشذوذه رجاله ثقات ولكنه شاذ مخالف لما رواه الثقات،والصواب:”نهي عنھا في عام الفتح“ كما رواه مسلم (1406) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 78
أذن رسول الله بالمتعة فانطلقت أنا ورجل إلى امرأة من بني عامر فعرضنا عليها أنفسنا فقالت ما تعطيني فقلت ردائي وقال صاحبي ردائي وكان رداء صاحبي أجود من ردائي وكنت أشب منه فإذا نظرت إلى رداء صاحبي أعجبها وإذا نظرت إلي أعجبتها ثم قالت أنت ور
أمر أصحابه بالتمتع من النساء قال فخرجت أنا وصاحب لي من بني سليم حتى وجدنا جارية من بني عامر كأنها بكرة عيطاء فخطبناها إلى نفسها وعرضنا عليها بردينا فجعلت تنظر فتراني أجمل من صاحبي وترى برد صاحبي أحسن من بردي فآمرت نفسها ساعة ثم اختارتني على صاحبي فكن معنا
أذن لنا رسول الله بالمتعة فانطلقت أنا ورجل إلى امرأة من بني عامر كأنها بكرة عيطاء فعرضنا عليها أنفسنا فقالت ما تعطي فقلت ردائي وقال صاحبي ردائي وكان رداء صاحبي أجود من ردائي وكنت أشب منه فإذا نظرت إلى رداء صاحبي أعجبها وإذا نظرت إلي أعج
إني كنت أذنت لكم في الاستمتاع من النساء ، وإن الله قد حرم ذلك إلى يوم القيامة ، فمن كان عنده منهن شيء فليخل سبيلها ، ولا تأخذوا مما آتيتموهن شيئا
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1962
´نکاح متعہ منع ہے۔` سبرہ بن معبد جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حجۃ الوداع میں نکلے، تو لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! عورت کے بغیر رہنا ہمیں گراں گزر رہا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان عورتوں سے متعہ کر لو“، ہم ان عورتوں کے پاس گئے وہ نہیں مانیں، اور کہنے لگیں کہ ہم سے ایک معین مدت تک کے لیے نکاح کرو، لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے اور ان کے درمیان ایک مدت مقرر کر لو“ چنانچہ میں اور میرا ایک چچا زاد بھائی دونوں چلے، اس کے پاس ایک چادر تھی، اور میرے پاس بھی ایک۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔)[سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1962]
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) ہمارے فاضل محقق رحمہ اللہ اس حدیث کی بابت لکھتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح ہے لیکن اس میں حجۃ الوداع کا ذکر درست نہیں۔ صحیح بات یہ ہے کہ یہ فتح مکہ کا واقعہ ہے جیسے صحیح مسلم میں مروی ہے۔ (صحیح مسلم، النکاح، باب نکاح المتعة ....، حدیث: 1406)
(2) متعہ کی اجازت وقتی طور پر خاص حالات کی وجہ سے دی گئی تھی، اس کے بعد ہمیشہ کے لیے حرام کر دیا گیا۔ امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے شرح مسلم میں اس حدیث پر یہ عنوان لکھا ہے: ”نکاح متعہ کا بیان یہ پہلے جائز تھا پھر (اس کا جواز) منسوخ ہو گیا پھر جائز ہوا پھر منسوخ ہو گیا اور قیامت تک کے لیے اس کی حرمت قائم ہو گئی۔“(صحیح مسلم، النکاح، باب نکاح المتعة .... حدیث: 1405) سنن ابن ماجہ، کتاب النکاح کے پہلے باب کی احادیث (حدیث: 1845، 1846) سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے نکاح کی استطاعت نہ رکھنے والے جوانوں کو روزہ رکھنے کا حکم دیا۔ اگر نکاح متعہ جائز ہوتا تو نبی ﷺ روزے کے بجائے نکاح متعہ کا حکم فرماتے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 1962
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 851
´(نکاح کے متعلق احادیث)` سیدنا ربیع بن سبرہ نے اپنے باپ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”میں نے تمہیں عورتوں سے متعہ کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ اب اللہ تعالیٰ نے اسے تا روز قیامت حرام قرار دے دیا ہے۔ لہذا جس کسی کے پاس ان میں سے کوئی متعہ والی عورت ہو تو وہ اس کو چھوڑ دے اور جو کچھ تم انہیں دے چکے ہو اس میں سے کچھ بھی واپس نہ لو۔“ اس روایت کو مسلم، ابوداؤد، نسائی، ابن ماجہ، احمد اور ابن حبان نے روایت کیا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 851»
تخریج: «أخرجه مسلم، النكاح، باب النكاح المتعة....، حديث:1406، وأبوداود، النكاح، حديث:2072، 2073، والنسائي، النكاح، حديث:3370، وابن ماجه، النكاح، حديث:1962، وأحمد:3 /405، وابن حبان (الإحسان):6 /177، حديث:4135.»
تشریح:
راویٔ حدیث: «حضرت ربیع بن سبرہ رحمہ اللہ» جہنی اور مدنی ہیں۔ انھیں ابن عوسجہ بھی کہا جاتا ہے۔ انھیں امام نسائی اور عجلی دونوں نے ثقہ قرار دیا ہے۔ اور ابن حبان نے انھیں کتاب الثقات میں ذکر کیا ہے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 851
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2073
´نکاح متعہ کا بیان۔` سبرہ بن معبد جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں سے نکاح متعہ کو حرام قرار دیا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2073]
فوائد ومسائل: جاہلیت کے نکاحوں میں سے ایک نکاح متعہ بھی تھا وہ اس طرح کہ لوگ ایک متعین وقت کے لئے نکاح کر لیتے تھے مگر اسلام آنے کے بعد غزوہ خیبر کے وقت اسے حرام کیا گیا پھر اس کی رخصت دے دی گئی مگر فتح مکہ میں ابدی طور پر حرام کر دیا گیا۔ روافض کے علاوہ دیگر ائمہ کا اس کی حرکت پر اتفاق ہے روافض نے متعہ کے جواز کو حضرت علی رضی اللہ کی جانب سے منسوب کیا ہے، جبکہ صحیح بخاری میں حضرت علی رضی اللہ سے منقول ہے کہ انہوں نے بصراحت کہا کہ نکاح متعہ منسوخ ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 2073