الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3227
´قبر پر عمارت بنانا۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ یہود کو غارت کرے انہوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3227]
فوائد ومسائل:
1۔
قبروں پرمسجدیں بنانا یا مسجدوں کے پاس اموات کودفن کرنا دونوں ہی صورتیں ناجائز ہیں۔
خیال رہے کہ ر سول اللہ ﷺ کی قبر مبارک کا مسجد نبوی میں آجانا ایک اتفاقی واقعہ ہے۔
آپﷺ کا اپنے اس حجرے میں دفن ہونا آپ کی خصوصیت تھی۔
اور اسوقت یہ حجرہ مسجد سے الگ تھا۔
2۔
زائر حرم نبوی کے لئے واجب ہے کہ اگر وہ قبر نبوی کے قریب بھی نماز پڑھے۔
توقلبی طور پر اللہ کی طرف لو لگائے رہے۔
اور بیت اللہ الحرام کو اپنا قبلہ سمجھے۔
کسی قبر کو قبلہ بنا کر نماز پڑھنا حرام ہے۔
اس موضوع پر علامہ البانی کی تالیف تحزیر المساجد ایک اہم قابل مطالعہ کتاب ہے۔
قبروں پرمسجدین اور اسلام کے نام سے اس کا ترجمہ ہوچکا ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 3227