حدثنا علي بن عبد الله، قال: اخبرنا يحيى بن سعيد، قال: حدثنا ابن ابي عروبة، قال: حدثنا قتادة، ان انس بن مالك حدثهم، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:" ما بال اقوام يرفعون ابصارهم إلى السماء في صلاتهم، فاشتد قوله في ذلك حتى قال: لينتهن عن ذلك او لتخطفن ابصارهم".حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ حَدَّثَهُمْ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَرْفَعُونَ أَبْصَارَهُمْ إِلَى السَّمَاءِ فِي صَلَاتِهِمْ، فَاشْتَدَّ قَوْلُهُ فِي ذَلِكَ حَتَّى قَالَ: لَيَنْتَهُنَّ عَنْ ذَلِكَ أَوْ لَتُخْطَفَنَّ أَبْصَارُهُمْ".
ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے سعید بن مہران ابن ابی عروبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے قتادہ نے بیان کیا کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے ان سے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ لوگوں کا کیا حال ہے جو نماز میں اپنی نظریں آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے نہایت سختی سے روکا۔ یہاں تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لوگ اس حرکت سے باز آ جائیں ورنہ ان کی بینائی اچک لی جائے گی۔
Narrated Anas bin Malik: The Prophet said, "What is wrong with those people who look towards the sky during the prayer?" His talk grew stern while delivering this speech and he said, "They should stop (looking towards the sky during the prayer); otherwise their eyesight would be taken away."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 1, Book 12, Number 717
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 750
750. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں کو کیا ہوا وہ نماز میں نگاہیں آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں؟“ پھر آپ نے اس کے متعلق بڑی سختی سے فرمایا: ”لوگوں کو اس سے باز آنا چاہئے یا پھر ان کی بینائی کو اچک لیا جائے گا۔“[صحيح بخاري، حديث نمبر:750]
حدیث حاشیہ: فرشتے اللہ کے حکم سے اس کی بینائی سلب کرلیں گے۔ حافظ ؒ نے کہا یہ کراہت محمول ہے اس حالت پر جب نماز میں دعا کی جائے جیسے مسلم میں عندالدعاء کا لفظ زیادہ ہے۔ عینی نے کہا کہ یہ ممانعت مطلق ہے نماز میں دعاء کے وقت ہو یا اورکسی وقت۔ امام ابن حزم ؒ نے کہا ایسا کرنے سے نماز باطل ہوجاتی ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 750
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:750
750. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں کو کیا ہوا وہ نماز میں نگاہیں آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں؟“ پھر آپ نے اس کے متعلق بڑی سختی سے فرمایا: ”لوگوں کو اس سے باز آنا چاہئے یا پھر ان کی بینائی کو اچک لیا جائے گا۔“[صحيح بخاري، حديث نمبر:750]
حدیث حاشیہ: (1) شارح بخاری علامہ ابن بطال ؒ نے لکھا ہے کہ تمام علمائے امت کا اس بات پر اجماع ہے کہ نماز کی حالت میں آسمان کی طرف دیکھنا انتہائی ناپسندیدہ حرکت ہے۔ نماز کے علاوہ بھی قاضی شریح وغیرہ نے اسے مکروہ کہا ہے مگر اکثر علماء نے اس کی اجازت دی ہے، کیونکہ جس طرح کعبہ معظمہ نماز کے لیے قبلہ ہے اسی طرح آسمان دعا کا قبلہ ہے۔ قاضی عیاض نے کہا ہے کہ دوران نماز میں آسمان کی طرف دیکھنے سے ایک قسم کا قبلے سے اعراض ہوتا ہے، اس کے علاوہ نماز کی حیثیت وصورت سے بھی نکلنے کا باعث ہے۔ (فتح الباري: 302/2) دوران نماز میں آسمان کی طرف دیکھنے سے ممانعت کیوں ہے؟حافظ ابن حجر ؒ لکھتے ہیں کہ یہ ایک وعید ہے اور ایسا کرنا حرام ہے لیکن امام ابن حزم ؒ نے افراط کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے سے نماز باطل ہوجاتی ہے۔ بعض نے اس کی علت یہ بیان کی ہے کہ اس کام سے ممانعت نگاہوں پر شفقت کے پیش نظر ہے کہ نمازیوں پر حالت نماز میں فرشتے انوار وتجلیات کی بارش کرتے ہیں۔ اگر اس دوران میں نگاہوں کو آسمان کی طرف اٹھایا جائے تو شدت انوار کی وجہ سے ان کی روشنی سلب ہوجانے کا خطرہ ہے۔ جیسا کہ حضرت اسید بن حضیر ؓ کے واقعے میں ہے۔ اس واقعے کی تفصیل کتاب فضائل القرآن میں بیان ہوگی۔ (فتح الباري: 303/2) سنن ابن ماجہ میں اس روایت کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک روز اپنے صحابہ کو نماز پڑھائی،جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”لوگوں کا کیا حال ہے وہ اپنی نگاہیں آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں۔ “ پھر انتہائی غصے میں فرمایا: ”وہ ایسا کرنے سے باز آجائیں بصورت دیگر اللہ تعالیٰ ان کی بصارت سلب کرلے گا۔ “(سنن ابن ماجة، إقامة الصلوات، حدیث: 1044)(2) ابن بطال ؒ نے دعا کے لیے آسمان کو قبلہ قرار دیا ہے۔ یہ محل نظر ہے کیونکہ دعا اور نماز کا ایک ہی قبلہ ہے، کیونکہ اولاً: دعا کے لیے آسمان کا قبلہ ہونا محتاج دلیل ہے، کتاب وسنت میں ایسی کوئی دلیل نہیں ہے، پھر رسول اللہ ﷺ دعا کرتے وقت قبلے کی طرف منہ کرتے تھے، جیسا کہ متعدد احادیث سے ثابت ہے، نیز ہر چیز کا قبلہ وہی ہوتا ہے جو اس کے سامنے ہو نہ کہ اس کی طرف نظر اٹھا کر دیکھنا پڑے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 750