Narrated Al-Bara bin Azib: Allah's Apostle sent a group of Ansari men to kill Abu-Rafi`. One of them set out and entered their (i.e. the enemies) fort. That man said, "I hid myself in a stable for their animals. They closed the fort gate. Later they lost a donkey of theirs, so they went out in its search. I, too, went out along with them, pretending to look for it. They found the donkey and entered their fort. And I, too, entered along with them. They closed the gate of the fort at night, and kept its keys in a small window where I could see them. When those people slept, I took the keys and opened the gate of the fort and came upon Abu Rafi` and said, 'O Abu Rafi`. When he replied me, I proceeded towards the voice and hit him. He shouted and I came out to come back, pretending to be a helper. I said, 'O Abu Rafi`, changing the tone of my voice. He asked me, 'What do you want; woe to your mother?' I asked him, 'What has happened to you?' He said, 'I don't know who came to me and hit me.' Then I drove my sword into his belly and pushed it forcibly till it touched the bone. Then I came out, filled with puzzlement and went towards a ladder of theirs in order to get down but I fell down and sprained my foot. I came to my companions and said, 'I will not leave till I hear the wailing of the women.' So, I did not leave till I heard the women bewailing Abu Rafi`, the merchant pf Hijaz. Then I got up, feeling no ailment, (and we proceeded) till we came upon the Prophet and informed him."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 4, Book 52, Number 264
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3022
3022. حضرت براء بن عازب ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے انصار کے چند آدمیوں کو ابو رافع کی طرف بھیجا تاکہ وہ اسے قتل کردیں۔ ان میں سے ایک صاحب آگے چل کر ان کے قلعے میں داخل ہو گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں ان کے گھوڑوں کے اصطبل میں چھپ گیا۔ پھر انھوں نے قلعے کا دروازہ بند کردیا۔ اس دوران میں انھوں نے ایک گدھا گم پایا تو اس کی تلاش میں باہر نکلے۔ میں بھی ان لوگوں کے ساتھ باہرنکلا تاکہ ان پر یہ ظاہر کروں کہ میں بھی تلاش کرنے والوں میں شامل ہوں۔ بالآخر انھوں نے گدھا تلاش کرلیا اور قلعے میں داخل ہوگئے۔ میں بھی ان کے ساتھ اندر آگیا۔ پھر انہوں نےدروازہ بند کردیا اور ایک طاق میں اس کی چابیاں رکھ دیں جسے میں نے دیکھ لیا۔ جب وہ سوگئے تو میں نے چابیوں کا گھچا اٹھایا اوردروازہ کھول دیا۔ پھر میں ابو رافع کے پاس پہنچ گیا۔ میں نے اسے آواز دی: ابورافع! اس نے مجھے جواب دیا تو میں فوراً اس۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:3022]
حدیث حاشیہ:
1۔
ابورافع یہودی ایسا بدبخت انسان تھا جو رسول اللہ ﷺ کے خلاف بہت بغض وعداوت رکھتاتھا،نیز وہ مشرکین مکہ کو آپ کے خلاف مشورے دیتا اور آپ کے ساتھ جنگ کے لیے انھیں اکساتا تھا۔
اسی نےقبائل کو مشتعل کرکے مدینہ طیبہ پر چڑھائی کا مشورہ دیا۔
بالآخر قدرت نے اس سے پورا پورا انتقام لیا۔
2۔
رسول اللہ ﷺ نے اس کا کام تمام کرنے کے لیے عبداللہ بن عتیک،عبداللہ بن عتبہ،عبداللہ بن انیس،ابوقتادہ،اسود بن خزاعی،مسعود بن سنان،عبداللہ بن عقبہ اور اسعد بن حرام ؓ کو روانہ فرمایا۔
3۔
حضرت عبداللہ بن عتیک ؓ نے ابورافع عبداللہ بن ابی الحقیق کو سوتے میں قتل کیا۔
حضرت عبداللہ بن عتیک ؓ نے اگرچہ ابورافع کو جگایا مگر یہ جگانا صرف اس کی جگہ معلوم کرنے کے لیے تھا،تاہم وہ سونے والے کے حکم میں تھا کیونکہ وہ اسی جگہ پڑارہا وہاں سے ادھر اُدھر نہیں بھاگاتھا،لہذا اس کے متعلق بھی یہی کہاجائے گا کہ اسے سوتے میں قتل کردیا تھا۔
ممکن ہے کہ امام بخاری ؒنے عنوان قائم کرکے اس روایت کی طرف اشارہ کیا ہو جس میں یہ صراحت ہے کہ عبداللہ ؓنے ابورافع کوسوتے میں قتل کیاجیسا کہ درج ذیل حدیث میں ہے۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 3022