ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو شعیب نے خبر دی، انہوں نے کہا کہ ہم سے زہری نے بیان کیا، ان سے طلحہ بن عبداللہ نے بیان کیا، انہیں عبدالرحمٰن بن عمرو بن سہل نے خبر دی اور ان سے سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے کسی کی زمین ظلم سے لے لی، اسے قیامت کے دن سات زمینوں کا طوق پہنایا جائے گا۔
Narrated Sa`id bin Zaid: Allah's Apostle said, "Whoever usurps the land of somebody unjustly, his neck will be encircled with it down the seven earths (on the Day of Resurrection). "
USC-MSA web (English) Reference: Volume 3, Book 43, Number 632
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2452
2452. حضرت سعید بن زید ؓ سے روایت ہے انھوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص ظلم سے کسی کی زمین کاکچھ حصہ چھین لے گا توقیامت کے دن سات زمینوں کا طوق اس کے گلے میں ڈالا جائے گا۔“[صحيح بخاري، حديث نمبر:2452]
حدیث حاشیہ: زمین کے سات طبقے ہیں۔ جس نے بالشت بھر زمین بھی چھینی تو ساتوں طبقوں تک گویا اس کو چھینا۔ اس لیے قیامت کے دن ان سب کا طوق اس کے گلے میں ہوگا۔ دوسری روایت میں ہے کہ وہ سب مٹی اٹھا کر لانے کا اس کو حکم دیا جائے گا۔ بعض نے کہا طوق پہنانے کا مطلب یہ ہے کہ ساتوں طبقوں تک اس میں دھنسا دیا جائے گا۔ حدیث سے بعض نے یہ نکالا کہ زمینیں سات ہیں جیسے آسمان سات ہیں۔ (وحیدی)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 2452