کل احادیث 657 :حدیث نمبر

موطا امام مالك رواية ابن القاسم
मुवत्ता इमाम मलिक रवायात इब्न अल-क़ासिम
حج کے مسائل
हज्ज के मसले
6. دوران طواف میں حطیم کے اندر طواف جائز نہیں
“ तवाफ़ करते समय हतीम के अंदर से गुज़रना जाइज़ नहीं ”
حدیث نمبر: 301
مکررات اعراب Hindi
60- وبه عن سالم بن عبد الله ان عبد الله بن محمد بن ابى بكر الصديق اخبر عبد الله بن عمر عن عائشة زوج النبى صلى الله عليه وسلم ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”الم تري ان قومك حين بنوا الكعبة اقتصروا عن قواعد إبراهيم.“ قالت فقلت: يا رسول الله الا تردها على قواعد إبراهيم قال لولا حدثان قومك بالكفر لفعلت. قال: فقال عبد الله بن عمر: لئن كانت عائشة سمعت هذا من رسول الله صلى الله عليه وسلم ما ارى رسول الله صلى الله عليه وسلم ترك استلام الركنين اللذين يليان الحجر إلا ان البيت لم يتم على قواعد إبراهيم.60- وبه عن سالم بن عبد الله أن عبد الله بن محمد بن أبى بكر الصديق أخبر عبد الله بن عمر عن عائشة زوج النبى صلى الله عليه وسلم أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”ألم تري أن قومك حين بنوا الكعبة اقتصروا عن قواعد إبراهيم.“ قالت فقلت: يا رسول الله ألا تردها على قواعد إبراهيم قال لولا حدثان قومك بالكفر لفعلت. قال: فقال عبد الله بن عمر: لئن كانت عائشة سمعت هذا من رسول الله صلى الله عليه وسلم ما أرى رسول الله صلى الله عليه وسلم ترك استلام الركنين اللذين يليان الحجر إلا أن البيت لم يتم على قواعد إبراهيم.
سالم بن عبد اﷲ (بن عمر رحمہ اﷲ) سے روایت ہے کہ عبد اﷲ بن محمد بن ابی بکر الصدیق  رحمہ اﷲ  نے سیدنا عبداﷲ بن عمر رضی اللہ عنہما کو  بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سید ہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تو نے نہیں دیکھا، کیا تجھے معلوم نہیں کہ جب تیری قوم قریش مکہ نے کعبہ کی تعمیر کی تو اسے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی بنیادوں سے چھوٹا کر دیا؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں نے کہا: یا رسول اﷲ! آپ اسے ابراہیم علیہ السلام کی بنیادوں پر کیوں نہیں لوٹا دیتے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تمہاری قوم کفر سے تازہ تازہ مسلمان نہ ہوئی ہوتی تو میں ایسا کر دیتا۔ عبداﷲ بن عمر رضی اللہ عنہما نے یہ سن کر فرمایا: اگر عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ حدیث رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجر (حطیم) والے دونوں ارکان(کونوں، دیواروں) جو (طواف میں) صرف اسی لئے نہیں چھوا تھا کہ بیت اﷲ کی تعمیر سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی بنیاد پر نہیں کی گئی تھی۔
सालिम बिन अब्दुल्लाह (बिन उमर रहम अल्लाह) से रिवायत है कि अब्दुल्लाह बिन मुहम्मद बिन अबी बक्र अस-सिद्दीक़ रहम अल्लाह ने हज़रत अब्दुल्लाह बिन उमर रज़ि अल्लाहु अन्हुमा को बताया कि नबी सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम की पत्नी हज़रत आयशा रज़ि अल्लाहु अन्हा ने बताया कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! “क्या तू ने नहीं देखा, क्या तुझे मालूम नहीं कि जब तेरी क़ौम क़ुरैश मक्का ने काअबा का निर्माण किया तो उसे हज़रत इब्राहीम अलैहिस्सलाम की बुन्यादों से छोटा कर दिया ?” हज़रत आयशा रज़ि अल्लाहु अन्हा कहती हैं ! मैं ने कहा ! या रसूल अल्लाह ! आप इसे इब्राहीम अलैहिस्सलाम की बुन्यादों पर क्यों नहीं लोटा देते ? आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! “अगर तुम्हारी क़ौम कुफ़्र से ताज़ा ताज़ा मुसलमान न हुई होती तो मैं ऐसा कर देता।” अब्दुल्लाह बिन उमर रज़ि अल्लाहु अन्हुमा ने ये सुन कर फ़रमाया ! अगर आयशा रज़ि अल्लाहु अन्हा ने ये हदीस रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम से सुनी है तो मैं समझता हूँ कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने हजर (हतीम) वाले दोनों कोनों, दीवारों को (तवाफ़ में) केवल इसी लिए नहीं छुआ था कि बेत अल्लाह का निर्माण हज़रत इब्राहीम अलैहिस्सलाम की बुनियाद पर नहीं किया गया था।

تخریج الحدیث: «60- متفق عليه، الموطأ (363/1، 364 حه 824، ك 20 ب 33 ح 104، وعنده: لم يتمم) التمهيد 26/10، الاستذكار: 772، و أخرجه البخاري (4484) ومسلم (1333/399) من حديث مالك به، من رواية يحييٰ بن يحييٰ و فى الأصل: قالج، خطأ مطبعي.»

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

   صحيح البخاري4484ألم تري أن قومك بنوا الكعبة واقتصروا عن قواعد إبراهيم ألا تردها على قواعد إبراهيم لولا حدثان قومك بالكفر
   صحيح البخاري3368ألم تري أن قومك لما بنوا الكعبة اقتصروا عن قواعد إبراهيم فقلت يا رسول الله ألا تردها على قواعد إبراهيم لولا حدثان قومك بالكفر
   صحيح البخاري1583ألم تري أن قومك لما بنوا الكعبة اقتصروا عن قواعد إبراهيم ألا تردها على قواعد إبراهيم لولا حدثان قومك بالكفر لفعلت
   موطا امام مالك رواية ابن القاسم301الم تري ان قومك حين بنوا الكعبة اقتصروا عن قواعد إبراهيم

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم کی حدیث نمبر 301 کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 301  
تخریج الحدیث:
[و اخرجه البخاري 4484، و مسلم 1333/399، من حديث مالك به، من رواية يحيٰ بن يحيٰ و فى الاصل: قالج، خطا مطبعي]

تفقہ:
➊ اگر دو کام جائز ہوں اور کتاب و سنت سے ثابت ہوں تو شر و فساد سے بچنے کے لئے ان میں سے ایک کام چھوڑا جا سکتا ہے۔
➋ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: مجھے اس کی پرواہ نہیں کہ میں حجر (حطیم کے اندر) میں نماز پڑھوں یا بیت اللہ کے اندر نماز پڑھوں۔ [المؤطا رولية يحيٰ، 364/1 ح، 864 و سنده صحيح]
یعنی حطیم کے اندر نماز پڑھنا بیت اللہ کے اندر نماز پڑھنے کے مترادف ہے۔
➌ جو شخص حطیم کے اندر سے طواف کرتا ہے تو قولِ راجح میں اس کا طواف نہیں ہوتا۔
➍ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کو اس صحیح حدیث کا علم نہ ہونا اس کی واضح دلیل ہے کہ بڑے بڑے علماء سے بھی بعض احادیث مخفی رہ سکتی ہیں۔
➎ جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ اس نے تمام دلائل شرعیہ کا احاطہ کر لیا ہے تو ایسا سمجھنا صحیح نہیں ہے۔
➏ بیت اللہ کی تعمیر اول میں اختلاف ہے کہ کس کے ہاتھوں ہوئی۔ قرآن مجید سے یہ ثابت ہے کہ بیت اللہ کی بنیادیں سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے اٹھائی تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کون سی مسجد سب سے پہلے بنائی گئی؟ تو آپ نے فرمایا: مسجد حرام، پوچھا گیا اس کے بعد کون سی مسجد بنائی گئی تھی؟ آپ نے فرمایا: مسجد اقصیٰ، پوچھا گیا ان دونوں کی تعمیر کے درمیان کتنا عرصہ تھا؟ آپ نے فرمایا: چالیس (سال)۔ دیکھئے: [صحيح بخاري ح3425، و صحيح مسلم ح520]
➐ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ایک قول کا خلاصہ یہ ہے کہ زمین پر قوم نوح اور قوم ابراہیم گھروں میں رہتی تھی تاہم بیت اللہ سب سے پہلی عبادت گاہ ہے۔ دیکھئے: [المختارة للضياء المقدسي 60/2 ح 438،] اور [المستدرك للحاكم 292/2، 293، و سنده حسن]
➑ لوگوں کو بلا ضرورت آزمائش میں نہیں ڈالنا چاہئے۔
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 60   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3368  
3368. نبی ﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے عائشہ ؓ! تم نے دیکھا نہیں کہ تمھاری قوم نے جب کعبہ کی تعمیر کی تو حضرت ابراہیم ؑ کی بنیادوں پر تعمیرکرنے سے قاصر ہو گئے۔ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول اللہ ﷺ! آپ بیت اللہ کو حضرت ابراہیم ؑ کی بنیادوں پر کیوں نہیں تعمیر کردیتے؟ آپ نے فرمایا: اگر تمھاری قوم کا زمانہ کفر کے قریب نہ ہوتا (تو میں ایسا کردیتا۔)حضرت عبد اللہ بن عمر ؓنے فرمایا: چونکہ حضرت عائشہ ؓ نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے سنی تھی، اس لیے میرا گمان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حطیم کی جانب بیت اللہ کے دونوں کو نوں کو ہاتھ لگاناچھوڑدیا کیونکہ بیت اللہ حضرت ابراہیم ؑ کی بنیادوں پر تعمیر نہیں کیا گیا۔ (راوی حدیث) اسماعیل بن ابو ادریس نے اس حدیث میں عبد اللہ بن محمد بن ابو بکرکہا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3368]
حدیث حاشیہ:
یعنی عبداللہ کو ابوبکر کا پوتا کہا ہے۔
بعض نسخوں میں عبداللہ بن ابی بکر ہے۔
تو مطلب یہ ہوگا کہ اس روایت میں ان کا نام عبداللہ مذکور ہے اور تنیسی کی روایت میں صرف ابن ابی بکر تھا۔
اسماعیل کی روایت کو خود مؤلف نے تفسیر میں وصل کیا ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3368   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1583  
1583. نبی کریم ﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: آیاتو نہیں جانتی کہ تیری قوم نے جب بیت اللہ تعمیر کیا توحضرت ابراہیم ؑ کی بنیادوں پر اسے استوار کرنے سے قاصر رہی؟ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول ﷺ! کیا آپ بیت اللہ کو حضرت ابراہیم ؑ کی بنیادوں پر نہیں جاسکتے؟آپ نے فرمایا: اگر تیری قوم کا زمانہ کفر کے قریب نہ ہوتا تو میں ضرور کردیتا۔ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نےفرمایا: اگر حضرت عائشہ ؓ نے یہ بات ر سول اللہ ﷺ سے سنی ہے تو میرے خیال کے مطابق رسول اللہ ﷺ کاحطیم سے متصل بیت اللہ کے دو کونوں کااستلام نہ کرنا اس وجہ سے تھاکہ وہ حضرت ابراہیم ؑ کی بنیادوں پر پورا تعمیر نہیں ہواتھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1583]
حدیث حاشیہ:
کیونکہ حطیم حضرت ابراہیم ؑ کی بنا میں کعبہ میں داخل تھا۔
قریش نے پیسہ کم ہونے کی وجہ سے کعبہ کو چھوٹا کردیا اور حطیم کی زمین کعبہ کے باہر چھٹی رہنے دی۔
اس لئے طواف میں حطیم کو شامل کر لیتے ہیں (وحیدی)
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1583   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4484  
4484. نبی ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: کیا تم دیکھتی نہیں ہو کہ جب تمہاری قوم نے بیت اللہ کو تعمیر کیا تو اسے حضرت ابراہیم ؑ کی بنیادوں سے کم کر دیا؟ میں نے عرض کی: اللہ کے رسول! آپ اسے حضرت ابراہیم ؑ کی بنیادوں کے مطابق پورا کیوں نہیں کر دیتے؟ آپ نے فرمایا: اگر تیری قوم ابھی نئی نئی کفر سے نہ نکلی ہوتی تو میں ایسا ہی کرتا۔ حضرت ابن عمر ؓ نے کہا: اگر حضرت عائشہ‬ ؓ ن‬ے واقعی رسول اللہ ﷺ سے یہ سنا ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ نے ان دونوں کونوں کو جو حطیم کے قریب ہیں طواف کے وقت چھونا اسی لیے ترک کر دیا تھا کہ بیت اللہ کی تعمیر اساس ابراہیمی کے مطابق نہیں ہوئی تھی۔ (اور وہ کونے اصلی نہیں ہیں۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:4484]
حدیث حاشیہ:
حدیث اور باب میں وجہ مطابقت یہ ہے کہ اس میں ابراہیمی بنیادوں کا ذکر وارد ہوا ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4484   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3368  
3368. نبی ﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے عائشہ ؓ! تم نے دیکھا نہیں کہ تمھاری قوم نے جب کعبہ کی تعمیر کی تو حضرت ابراہیم ؑ کی بنیادوں پر تعمیرکرنے سے قاصر ہو گئے۔ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول اللہ ﷺ! آپ بیت اللہ کو حضرت ابراہیم ؑ کی بنیادوں پر کیوں نہیں تعمیر کردیتے؟ آپ نے فرمایا: اگر تمھاری قوم کا زمانہ کفر کے قریب نہ ہوتا (تو میں ایسا کردیتا۔)حضرت عبد اللہ بن عمر ؓنے فرمایا: چونکہ حضرت عائشہ ؓ نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے سنی تھی، اس لیے میرا گمان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حطیم کی جانب بیت اللہ کے دونوں کو نوں کو ہاتھ لگاناچھوڑدیا کیونکہ بیت اللہ حضرت ابراہیم ؑ کی بنیادوں پر تعمیر نہیں کیا گیا۔ (راوی حدیث) اسماعیل بن ابو ادریس نے اس حدیث میں عبد اللہ بن محمد بن ابو بکرکہا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3368]
حدیث حاشیہ:

ایک روایت میں ہے کہ حضرت عائشہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے حطیم کی دیواروں کے متعلق دریافت کیا:
آیا یہ بیت اللہ کا حصہ ہیں؟ تو آپ نے فرمایا:
ہاں! لیکن تیری قوم کے پاس اس قدر اخراجات نہیں تھے کہ وہ اسے بیت اللہ میں شامل کر کے تعمیر کرتے۔
(صحیح البخاري، الحج، حدیث: 1584)
رسول اللہ ﷺ نے حضرت عائشہ ؓ سے فرمایا:
اگر مجھے تیری قوم کے جذبات کی پاسداری مقصود نہ ہوتی اور میرے پاس اخراجات کا بندوبست بھی ہوتا تو میں حطیم والی جگہ بیت اللہ میں شامل کردیتا اور اسے زمین کے برابر کر کے اس میں دو دروازے رکھ دیتا ایک داخل ہونے کے لیے اور ایک نکلنے کے لیے لیکن مذکورہ امور کی بنا پر میں اسے موجودہ حالت پر چھوڑتا ہوں۔
(صحیح مسلم، الحج، حدیث: 3245(1333)

اس حدیث میں حضرت ابراہیم ؑ کی اٹھائی ہوئی بیت اللہ کی بنیادوں کا ذکر ہے۔
اس لیے امام بخاری ؒ نے اس حدیث کو یہاں ذکر کیا ہے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3368   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4484  
4484. نبی ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: کیا تم دیکھتی نہیں ہو کہ جب تمہاری قوم نے بیت اللہ کو تعمیر کیا تو اسے حضرت ابراہیم ؑ کی بنیادوں سے کم کر دیا؟ میں نے عرض کی: اللہ کے رسول! آپ اسے حضرت ابراہیم ؑ کی بنیادوں کے مطابق پورا کیوں نہیں کر دیتے؟ آپ نے فرمایا: اگر تیری قوم ابھی نئی نئی کفر سے نہ نکلی ہوتی تو میں ایسا ہی کرتا۔ حضرت ابن عمر ؓ نے کہا: اگر حضرت عائشہ‬ ؓ ن‬ے واقعی رسول اللہ ﷺ سے یہ سنا ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ نے ان دونوں کونوں کو جو حطیم کے قریب ہیں طواف کے وقت چھونا اسی لیے ترک کر دیا تھا کہ بیت اللہ کی تعمیر اساس ابراہیمی کے مطابق نہیں ہوئی تھی۔ (اور وہ کونے اصلی نہیں ہیں۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:4484]
حدیث حاشیہ:
عنوان اور حدیث میں وجہ مطابقت یہ ہے کہ اس حدیث میں ابراہیمی بنیادوں کا ذکر ہوا ہے اس کی ہم درج ذیل نقشے سے وضاحت کرتے ہیں۔
حطیم کے متصل دو کونوں کو رسول اللہ ﷺ نے ہاتھ لگانا چھوڑدیا کیونکہ بیت اللہ کی تعمیر حضرت ابراہیم ؑ کی رکھی ہوئی بنیادوں پر پوری نہیں ہوئی تھی بلکہ چھ گز کے قریب جگہ چھوڑی گئی تھی جسے حطیم کہا جاتا ہے اور یہ حطیم بیت اللہ کا حصہ ہے جسے مالی کمی کی وجہ سے کفار قریش نے چھوڑدیا تھا۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4484   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.