عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما آیت
«سندع الزبانية» ”ہم بھی جہنم کے پیادوں کو بلا لیں گے
“ (العلق: ۱۸)، کی تفسیر کرتے ہوئے کہتے ہیں: ابوجہل نے کہا: اگر میں نے محمد
( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو نماز پڑھتے دیکھ لیا تو اس کی گردن کو لاتوں سے روندوں گا، یہ بات آپ نے سنی تو فرمایا:
”اگر وہ ایسا کرتا تو فرشتے اسے دیکھتے ہی دبوچ لیتے
“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔