سنن ترمذي کل احادیث 3964 :حدیث نمبر
کتاب سنن ترمذي تفصیلات

سنن ترمذي
کتاب: جنت کا وصف اور اس کی نعمتوں کا تذکرہ
Chapters on the description of Paradise
21. باب مَا جَاءَ حُفَّتِ الْجَنَّةُ بِالْمَكَارِهِ وَحُفَّتِ النَّارُ بِالشَّهَوَاتِ
21. باب: جنت ناپسندیدہ اور تکلیف دہ چیزوں سے اور جہنم شہوتوں سے گھری ہوئی ہے۔
Chapter: ….
حدیث نمبر: 2559
Save to word مکررات اعراب
(مرفوع) حدثنا عبد الله بن عبد الرحمن، اخبرنا عمرو بن عاصم، اخبرنا حماد بن سلمة، عن حميد، وثابت , عن انس، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " حفت الجنة بالمكاره، وحفت النار بالشهوات " , قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب صحيح من هذا الوجه.(مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، وَثَابِتٍ , عَنْ أَنَسٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " حُفَّتِ الْجَنَّةُ بِالْمَكَارِهِ، وَحُفَّتِ النَّارُ بِالشَّهَوَاتِ " , قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت ناپسندیدہ اور تکلیف دہ چیزوں سے گھری ہوئی ہے اور جہنم شہوتوں سے گھری ہوئی ہے ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث اس سند سے حسن غریب صحیح ہے۔

وضاحت:
۱؎: جنت ناپسندیدہ اور تکلیف دہ چیزوں سے گھری ہوئی ہے جیسے ایک مثال: سخت سردیوں میں نماز فجر وہ بھی جماعت سے کتنی تکلیف دہ ہے، مگر جنت ایسے ہی لوگوں کو ملے گی، اور آنکھ یا شرمگاہ سے حرام لذت کوشی میں کتنی لذت ہے، مگر اس عمل پر اگر توبہ نہ ہو تو جہنم ہے۔

تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الجنة 1 (2822) (تحفة الأشراف: 329، و 615)، و مسند احمد (3/153، 254، 284) (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح

   جامع الترمذي2559أنس بن مالكحفت الجنة بالمكاره وحفت النار بالشهوات

سنن ترمذی کی حدیث نمبر 2559 کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2559  
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
جنت ناپسندیدہ اورتکلیف دہ چیزوں سے گھری ہوئی ہے جیسے ایک مثال:
سخت سردیوں میں نمازِ فجر وہ بھی جماعت سے کتنی تکلیف دہ ہے،
مگر جنت ایسے ہی لوگوں کو ملے گی،
اور آنکھ یا شرم گاہ سے حرام لذت کوشی میں کتنی لذت ہے،
مگر اس عمل پر اگر توبہ نہ ہو تو جہنم ہے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2559   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.