کتاب سنن ترمذي تفصیلات
کتاب: طب (علاج و معالجہ) کے احکام و مسائل
Chapters on Medicine
25. باب مَا جَاءَ فِي تَبْرِيدِ الْحُمَّى بِالْمَاءِ
25. باب: پانی سے بخار کو ٹھنڈا کرنے کا بیان۔
Chapter: What Has Been Related About Cooling Fever with Water
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بخار جہنم کی گرمی سے ہوتا ہے، لہٰذا اسے پانی سے ٹھنڈا کرو“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الطب 28 (5725)، صحیح مسلم/السلام 26 (2210)، سنن ابن ماجہ/الطب 19 (3471) (تحفة الأشراف: 17050)، مسند احمد (6/50، 91) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
● جامع الترمذي | 2074 | | الحمى من فيح جهنم فأبردوها بالماء |
اس سند سے اسماء بنت ابی بکر رضی الله عنہا سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- اسماء کی حدیث میں اس حدیث سے کچھ زیادہ باتیں ہیں،
۲- دونوں حدیثیں صحیح ہیں۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الطب 28 (5724)، صحیح مسلم/السلام 26 (2211)، سنن ابن ماجہ/الطب 19 (3474)، (تحفة الأشراف: 15744) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح