وائل بن حجر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر تھے جب سوید بن طارق یا طارق بن سوید نے آپ سے شراب کے بارے میں پوچھا تو آپ نے انہیں شراب سے منع فرمایا، سوید نے کہا: ہم لوگ تو اس سے علاج کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ دوا نہیں بلکہ وہ تو خود بیماری ہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الأشربة 3 (1984)، سنن ابی داود/ الطب 11 (3873)، (تحفة الأشراف: 11771)، و مسند احمد (3/317)، (وھو مروي أیضا من مسند طارق بن سوید عند: سنن ابن ماجہ/الطب 27 (3500)، و مسند احمد (4/311)، و (5/292- 293، 299) (صحیح)»