101. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَائِضِ تَتَنَاوَلُ الشَّيْءَ مِنَ الْمَسْجِدِ
101. باب: حائضہ ہاتھ بڑھا کر مسجد سے کوئی چیز لے سکتی ہے۔
Chapter: What Has Been Related About The Menstruating Woman Getting Something From The Masjid
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا:
”مسجد سے مجھے بوریا اٹھا کر دو
“، تو میں نے عرض کیا: میں حائضہ ہوں، آپ نے فرمایا:
”تیرا حیض تیرے ہاتھ میں نہیں ہے
“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- عائشہ رضی الله عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابن عمر اور ابوہریرہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،
۳- اکثر اہل علم کا یہی قول ہے۔ ہم اس مسئلہ میں کہ
”حائضہ کے مسجد سے کوئی چیز اٹھانے میں کوئی حرج نہیں
“ ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں جانتے۔