● جامع الترمذي | 44 | علي بن أبي طالب | توضأ ثلاثا ثلاثا |
● جامع الترمذي | 48 | علي بن أبي طالب | توضأ فغسل كفيه حتى أنقاهما ثم مضمض ثلاثا واستنشق ثلاثا وغسل وجهه ثلاثا وذراعيه ثلاثا ومسح برأسه مرة ثم غسل قدميه إلى الكعبين ثم قام فأخذ فضل طهوره فشربه وهو قائم |
● سنن أبي داود | 111 | علي بن أبي طالب | أفرغ من الإناء على يمينه فغسل يديه ثلاثا ثم تمضمض واستنثر ثلاثا فمضمض ونثر من الكف الذي يأخذ فيه ثم غسل وجهه ثلاثا ثم غسل يده اليمنى ثلاثا وغسل يده الشمال ثلاثا ثم جعل يده في الإناء فمسح برأسه مرة واحدة ثم غسل رجله اليمنى ثلاثا ورجله الشمال ثلاثا ثم قال م |
● سنن أبي داود | 115 | علي بن أبي طالب | هكذا توضأ رسول الله |
● سنن أبي داود | 116 | علي بن أبي طالب | رأيت عليا توضأ فذكر وضوءه كله ثلاثا ثلاثا قال ثم مسح رأسه ثم غسل رجليه إلى الكعبين |
● سنن ابن ماجه | 396 | علي بن أبي طالب | غسل يديه قبل أن يدخلهما الإناء ثم قال هكذا رأيت رسول الله صنع |
● سنن ابن ماجه | 404 | علي بن أبي طالب | توضأ فمضمض ثلاثا واستنشق ثلاثا من كف واحد |
● سنن ابن ماجه | 436 | علي بن أبي طالب | مسح رأسه مرة |
● سنن ابن ماجه | 456 | علي بن أبي طالب | توضأ فغسل قدميه إلى الكعبين |
● سنن النسائى الصغرى | 91 | علي بن أبي طالب | دعا بوضوء فتمضمض واستنشق ونثر بيده اليسرى ففعل هذا ثلاثا |
● سنن النسائى الصغرى | 96 | علي بن أبي طالب | توضأ فغسل كفيه حتى أنقاهما ثم تمضمض ثلاثا واستنشق ثلاثا وغسل وجهه ثلاثا وغسل ذراعيه ثلاثا ثلاثا ثم مسح برأسه ثم غسل قدميه إلى الكعبين ثم قام فأخذ فضل طهوره فشرب وهو قائم |
● سنن النسائى الصغرى | 93 | علي بن أبي طالب | دعا بتور فيه ماء فكفأ على يديه ثلاثا ثم مضمض واستنشق بكف واحد ثلاث مرات وغسل وجهه ثلاثا وغسل ذراعيه ثلاثا ثلاثا وأخذ من الماء فمسح برأسه مرة من ناصيته إلى مؤخر رأسه ثم قال لا أدري أردهما أم لا وغسل رجليه ثلاثا ثلاثا |
● سنن النسائى الصغرى | 94 | علي بن أبي طالب | دعا بماء في تور فغسل يديه ثلاثا ثم مضمض واستنشق بكف واحد ثلاثا ثم غسل وجهه ثلاثا ويديه ثلاثا ثلاثا ثم غمس يده في الإناء فمسح برأسه ثم غسل رجليه ثلاثا ثلاثا ثم قال من سره أن ينظر إلى وضوء رسول الله فهذا وضوءه |
● سنن النسائى الصغرى | 92 | علي بن أبي طالب | أتي بإناء فيه ماء وطست فأفرغ من الإناء على يديه فغسلها ثلاثا ثم تمضمض واستنشق ثلاثا من الكف الذي يأخذ به الماء ثم غسل وجهه ثلاثا وغسل يده اليمنى ثلاثا ويده الشمال ثلاثا ومسح برأسه مرة واحدة ثم غسل رجله اليمنى ثلاثا ورجله الشمال ثلاثا |
● سنن النسائى الصغرى | 130 | علي بن أبي طالب | أتي بتور من ماء فأخذ منه كفا فمسح به وجهه وذراعيه ورأسه ورجليه ثم أخذ فضله فشرب قائما هذا وضوء من لم يحدث |
● سنن النسائى الصغرى | 115 | علي بن أبي طالب | توضأ فغسل كفيه ثلاثا وتمضمض واستنشق ثلاثا وغسل وجهه ثلاثا وذراعيه ثلاثا ثلاثا ومسح برأسه وغسل رجليه ثلاثا ثلاثا |
● سنن النسائى الصغرى | 136 | علي بن أبي طالب | توضأ ثلاثا ثلاثا ثم قام فشرب فضل وضوئه |
● صحيح ابن خزيمة | 16 | علي بن أبي طالب | مسح به ذراعيه ووجهه ورأسه ورجليه ثم شرب فضل وضوئه وهو قائم |
● بلوغ المرام | 31 | علي بن أبي طالب | مسح براسه واحدة |
● بلوغ المرام | 48 | علي بن أبي طالب | واستنثر ثلاثا، يمضمض وينثر من الكف الذي ياخذ منه الماء |
● سنن أبي داود | 112 | علي بن أبي طالب | صلى علي رضي الله عنه الغداة ثم دخل الرحبة فدعا بماء فاتاه الغلام |
● سنن أبي داود | 113 | علي بن أبي طالب | اتي بكرسي فقعد عليه، ثم اتي بكوز من ماء فغسل يديه ثلاثا، ثم تمضمض مع الاستنشاق بماء واحد |
● المعجم الصغير للطبراني | 136 | علي بن أبي طالب | توضأ ثلاثا ثلاثا |
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 31
´سر کا مسح ایک مرتبہ ہی فرض ہے`
«. . . قال ومسح براسه واحدة . . .»
”. . . آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر کا مسح ایک مرتبہ کیا . . .“ [بلوغ المرام/كتاب الطهارة: 31]
� فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ سر کا مسح ایک مرتبہ ہی فرض ہے۔ اکثر علمائے امت کا یہی مسلک ہے۔ البتہ امام شافعی رحمہ اللہ مسح میں تکرار کے قائل ہیں اور دوسرے اعضاء کی طرح تین بار مسح کو مستحب قرار دیتے ہیں۔ امام شافعی رحمہ اللہ کا استدلال ابوداود کی ایک روایت سے ہے لیکن اکثر احادیث (جو صحیحین اور سنن میں مروی ہیں) کی بناء پر جمہور علماء کا مسلک ہی راجح اور اقرب الی الصواب ہے۔
راوی حدیث:
سیدنا علی رضی اللہ عنہ علی بن ابی طالب چوتھے خلیفہ راشد، سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما کے والد ماجد اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے حقیقی چچازاد بھائی اور داماد تھے۔ جنگ تبوک کے علاوہ تمام غزوات میں شریک ہوئے کیونکہ اس جنگ میں ان کو مدینے میں بطور خلیفہ چھوڑ دیا گیا تھا۔ 18 ذی الحجہ 35 ہجری کو منصبِ خلافت پر فائز ہوئے اور 17 رمضان المبارک 4۔ ہجری کو جمعہ کے دن بوقت صبح کوفہ میں ایک شقی القلب عبدالرحمٰن بن ملجم نے پے درپے تین وار کر کے شہید کر دیا۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 31
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 48
´ایک ہی چلو پانی، منہ اور ناک دونوں کے لئے استعمال`
«. . . ثم تمضمض صلى الله عليه وآله وسلم واستنثر ثلاثا، يمضمض وينثر من الكف الذي ياخذ منه الماء . . .»
”. . . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کلی اور ناک میں پانی اسی ہاتھ سے داخل کرتے جس سے پانی لیتے تھے . . .“ [بلوغ المرام/كتاب الطهارة/باب الوضوء: 48]
لغوی تشریح:
«يُمَضْمِضُ وَيَنْثُرُ مِنَ الْكَفِّ الَّذِي يَأْخُذُ مِنْهُ الْمَاءَ» یعنی چلو بھر پانی لیتے، اس میں سے کلی کرنے کے لیے کچھ پانی منہ میں داخل کرتے اور بقیہ پانی ناک میں چڑھاتے۔ یہ عمل آپ تین مرتبہ فرماتے۔ یہاں «يَنْثُرُ» «اِسْتِنْشَاق» کے معنی میں ہے، یعنی ناک میں پانی ڈالنا۔
فوائد و مسائل:
➊ اس حدیث سے ثابت ہوا کہ ایک ہی چلو پانی، منہ اور ناک دونوں کے لئے استعمال کرنا چاہئیے۔
➋ یہ بھی ثابت ہوا کہ اس عمل کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین مرتبہ کرتے تھے۔
➌ نسائی کی روایت میں صراحت ہے کہ آپ بائیں ہاتھ سے ناک جھاڑتے تھے جبکہ دائیں ہاتھ سے منہ اور ناک میں پانی داخل کرتے تھے۔
➍ اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ سر کا مسح ایک مرتبہ ہی فرض ہے۔ اکثر علمائے امت کا یہی مسلک ہے۔ البتہ امام شافعی رحمہ اللہ مسح میں تکرار کے قائل ہیں اور دوسرے اعضاء کی طرح تین بار مسح کو مستحب قرار دیتے ہیں۔ امام شافعی رحمہ اللہ کا استدلال ابوداود کی ایک روایت سے ہے لیکن اکثر احادیث (جو صحیحین اور سنن میں مروی ہیں) کی بناء پر جمہور علماء کا مسلک ہی راجح اور اقرب الی الصواب ہے۔
راوی حدیث:
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ علی بن ابی طالب چوتھے خلیفہ راشد، سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما کے والد ماجد اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حقیقی چچازاد بھائی اور داماد تھے۔ جنگ تبوک کے علاوہ تمام غزوات میں شریک ہوئے کیونکہ اس جنگ میں ان کو مدینے میں بطور خلیفہ چھوڑ دیا گیا تھا۔ 18 ذی الحجہ 35 ہجری کو منصب خلافت پر فائز ہوئے اور 17 رمضان المبارک 4 ہجری کو جمعہ کے دن بوقت صبح کوفہ میں ایک شقی القلب عبدالرحمٰن بن ملجم نے پے در پے تین وار کر کے شہید کر دیا۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 48
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 111
´ایک ہی چلو سے آدھا پانی کلی اور آدھا ناک میں چڑھانا`
«. . . ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ثَلَاثًا . . .»
”. . . آپ کلی کرتے پھر اسی چلو سے آدھا پانی ناک میں ڈال کر اسے جھاڑتے . . .“ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ: 111]
فوائد و مسائل:
اس روایت سے ثابت ہوا کہ ایک ہی چلو سے آدھا پانی کلی کے لیے کھینچ لیں اور آدھا ناک میں چڑھا لیں۔ پانی چڑھانے کے بعد ناک کو بائیں ہاتھ سے جھاڑنا چاہیے، جیسا کہ سنن نسائی اور سنن دارمی کی روایات میں صراحت سے وارد ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ناک میں پانی داخل کرنا دائیں سے اور اس کا جھاڑنا بائیں ہاتھ سے تھا۔ [سنن نسائي حديث: 91، سنن دار مي حديث: 704]
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 111
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 113
´نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا بیان۔`
«. . . عَبْدَ خَيْرٍ، قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أُتِيَ بِكُرْسِيٍّ فَقَعَدَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أُتِيَ بِكُوزٍ مِنْ مَاءٍ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا، ثُمَّ تَمَضْمَضَ مَعَ الِاسْتِنْشَاقِ بِمَاءٍ وَاحِدٍ . . .»
”. . . عبد خیر کہتے ہیں کہ میں نے علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا (ان کے پاس) ایک کرسی لائی گئی، وہ اس پر بیٹھے پھر پانی کا ایک کوزہ (برتن) لایا گیا تو (اس سے) آپ نے تین بار اپنا ہاتھ دھویا پھر ایک ہی چلو سے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا . . .“ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/باب صِفَةِ وُضُوءِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم: 113]
فوائد و مسائل:
اس حدیث سے ایک ہی چلو سے کلی اور ناک میں پانی ڈالنا ثابت ہوتا ہے۔ مسنون اور مستحب عمل یہی ہے کہ ایک ہی چلو پانی لے کر کلی کی جائے اور اسی سے ناک میں پانی بھی دیا جائے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنا عمل یہی ہے، جیسا کہ صحیح بخاری میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اس کی صراحت موجود ہے۔ «والله أعلم» [صحيح بخاري، الوضوء، حديث: 140]
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 113
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 93
´چہرہ کتنی بار دھوئے؟`
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے پاس ایک کرسی لائی گئی تو وہ اس پر بیٹھے، پھر آپ نے ایک برتن منگوایا جس میں پانی تھا، اپنے دونوں ہاتھ پر تین بار پانی انڈیلا، پھر ایک ہی ہتھیلی سے تین دفعہ کلی کی اور ناک جھاڑی، اور اپنا چہرہ تین بار دھویا، اور اپنے دونوں ہاتھ تین تین بار دھوئے، پھر پانی لے کر اپنے سرکا مسح کیا، (شعبہ - جو حدیث کے راوی ہیں - نے اپنی پیشانی سے اپنے سر کے آخر تک ایک بار مسح کر کے دکھایا، پھر کہا: میں نہیں جانتا کہ ان دونوں کو (گدی سے پیشانی تک) واپس لائے یا نہیں؟) اور اپنے دونوں پیروں کو تین تین بار دھویا، پھر علی رضی اللہ عنہ نے کہا: جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ وضو دیکھنے کی خواہش ہو تو یہی آپ کا وضو ہے۔ [سنن نسائي/صفة الوضوء/حدیث: 93]
93۔ اردو حاشیہ:
➊ سند میں حضرت شعبہ نے اپنے استاد کا نام مالک بن عرفطہ ذکر کیا ہے، لیکن یہ ان کی غلطی ہے۔ محدثین کا اتفاق ہے کہ ان کا نام خالد بن علقمہ ہے۔ شعبہ اگرچہ اعلیٰ پائے کے محدث ہیں مگر غلطی ہر ایک سے ممکن ہے۔ سابقہ دو احادیث میں زائدہ اور ابوعوانہ نے صحیح نام بیان کیا ہے، لہٰذا امام صاحب نے وضاحت فرما دی۔
➋ «بِكَفٍّ وَاحِدٍ» اس کا ایک ترجمہ تو ”ایک ہتھیلی سے“ ہے، یعنی کلی اور استنشاق دونوں داہنے ہاتھ سے کیے۔ دوسرا ترجمہ ہے ایک ہی چلو سے، یعنی ایک دفعہ پانی لے کر کچھ حصہ منہ میں اور کچھ حصہ ناک میں ڈالا، اور یہی درست ہے۔ اسے وصل کہتے ہیں۔ امام ترمذی رحمہ اللہ اس کی بابت لکھتے ہیں کہ بعض علماء نے الگ الگ پانی لینا بہتر قرار دیا ہے اور بعض نے ایک ہی چلو سے دونوں عمل کرنے کو بہتر قرار دیا ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ اس کی بابت یوں فرماتے ہیں کہ اگر دونوں کام ایک ہی چلو سے کر لیے جائیں تو جائز ہے لیکن ہمیں الگ الگ پانی لینا زیادہ پسند ہے۔ دیکھیے: [جامع الترمذی، الطھارۃ، حدیث: 28]
تاہم حدیث کی رو سے زیادہ بہتر یہی ہے کہ ایک ہی چلو سے کلی کی جائے اور ناک میں پانی ڈالا جائے کیونکہ ایک ہی چلو سے کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے والی روایات سند کے لحاظ سے زیادہ قوی اور مستند ہیں۔ واللہ أعلم۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 93
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 96
´دونوں ہاتھ کو کتنی بار دھوئے؟`
ابوحیہ (ابن قیس) کہتے ہیں کہ میں نے علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کیا اور اپنی ہتھیلیوں کو دھویا یہاں تک کہ انہیں (خوب) صاف کیا، پھر تین بار کلی کی، اور تین بار ناک میں پانی ڈالا پھر اپنا چہرہ تین بار دھویا، اپنے دونوں ہاتھ تین تین بار دھوئے، پھر اپنے سر کا مسح کیا، پھر اپنے دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھوئے، پھر کھڑے ہوئے، اور اپنے وضو کا بچا ہوا پانی لیا اور کھڑے کھڑے پی لیا، پھر کہنے لگے کہ میں نے چاہا کہ میں تم لوگوں کو دکھلاؤں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو کیسا تھا۔ [سنن نسائي/صفة الوضوء/حدیث: 96]
96۔ اردو حاشیہ:
➊ ”وضو کا پانی کھڑے ہو کر پیا“ بعض اہل علم وضو وغیرہ کا بچا ہوا پانی کھڑے ہو کر پینا مسنون سمجھتے ہیں جب کہ بعض علماء سمجھتے ہیں کہ کھڑے ہو کر پینا صرف بیان جواز کے لیے تھا، اسے عادت نہ بنایا جائے۔ اور جن احادیث میں کھڑے ہو کر پانی پینے سے سختی سے روکا گیا ہے تو وہ اس نہی (ممانعت) کو تنزیہہ پر محمول کرتے ہیں، یعنی بہتر ہے کہ بیٹھ کر پیا جائے لیکن اگر کبھی کبھار کھڑے کھڑے بھی پانی پی لیا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں، یہ بھی جائز ہے جیسا کہ مذکورہ حدیث سے ثابت ہوتا ہے۔ بیان جواز سے ان کی یہی مراد ہے۔
➋ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ اس مسئلے میں وارد مختلف متعارض احادیث کا جائزہ لیتے ہوئے فرماتے ہیں: «بل الصواب أن النھي فیھا محمول علی التنزيه و شربه قائما لبیان الجواز» ”درست بات یہ ہے کہ ان احادیث میں موجود ممانعت تنزیہہ پر محمول ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کھڑے ہو کر پانی پینا بیان جواز کے لیے تھا۔“ دیکھیے: [فتح الباري: 104/10، تحت حدیث: 5617]
واللہ أعلم۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 96
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 115
´کتنی بار پاؤں دھویا جائے؟`
ابوحیہ وادعی کہتے ہیں کہ میں نے علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا، انہوں نے وضو کیا تو اپنے دونوں پہنچوں کو تین بار دھویا، تین بار کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، تین بار اپنا چہرہ اور تین تین بار اپنے دونوں بازو دھوئے، اور اپنے سر کا مسح کیا، اور تین تین بار اپنے دونوں پاؤں دھوئے، پھر کہا: یہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو ہے۔ [سنن نسائي/صفة الوضوء/حدیث: 115]
115۔ اردو حاشیہ: مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ سنن ابوداود اور جامع ترمذی کی تحقیق میں اسے صحیح قرار دیا ہے، نیز حدیث میں مذکور مسئلے کی دیگر صحیح احادیث سے تائید بھی ہوتی ہے۔ بنابریں راجح اور درست بات یہی معلوم ہوتی ہے کہ مذکورہ روایت معنا صحیح ہے۔ واللہ أعلم۔ نیز دیگر محققین نے بھی اسے صحیح قرار دیا ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 115
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 130
´وضو ٹوٹے بغیر تازہ وضو کس طرح کرے؟`
عبدالملک بن میسرہ کہتے ہیں کہ میں نے نزال بن سبرہ سے سنا، انہوں نے کہا کہ میں نے علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ آپ نے ظہر کی نماز پڑھی، پھر لوگوں کی ضرورتیں پوری کرنے یعنی ان کے مقدمات نپٹانے کے لیے بیٹھے، جب عصر کا وقت ہوا تو پانی کا ایک برتن لایا گیا، آپ نے اس سے ایک ہتھیلی میں پانی لیا، پھر اسے اپنے چہرہ، اپنے دونوں بازو، سر اور دونوں پیروں پر ملا ۱؎، پھر بچا ہوا پانی لیا اور کھڑے ہو کر پیا، اور کہنے لگے کہ کچھ لوگ اسے ناپسند کرتے ہیں حالانکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے دیکھا ہے، اور یہ ان لوگوں کا وضو ہے جن کا وضو نہیں ٹوٹا ہے۔ [سنن نسائي/صفة الوضوء/حدیث: 130]
130۔ اردو حاشیہ:
➊ جس شخص کا وضو قائم ہے، اسے نیا وضو کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ مسئلہ متفق علیہ ہے مگر ثواب یا صفائی کی خاطر کوئی وضو پر وضو کرنا چاہے تو کر سکتا ہے کیونکہ وضو بذاتہ گناہوں کے کفارے کا سبب بنتا ہے اور اس سے انسان کی بخشش ہوتی ہے اور یہی درست رائے ہے۔ اس بارے میں بہت زیادہ احادیث مروی ہیں۔
➋ جس شخص کا پہلا وضو قائم ہے، اسے مکمل وضو کرنے کی ضرورت نہیں۔ ہلکا سا وضو بھی کر لے تو کوئی حرج نہیں۔ دھونے اور پانی بہانے کی بجائے گیلا ہاتھ لگانا بھی کافی ہے اور ہر جگہ ہاتھ پہنچانا بھی ضروری نہیں۔
➌ اس حدیث سے کھڑے ہو کر پانی پینے کا جواز ثابت ہوتا ہے، اگرچہ افضل یہی ہے کہ بیٹھ کر پیا جائے۔ مزید تفصیل کے لیے حدیث: 96 کے فوائد دیکھیے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 130
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 136
´وضو کے بچے ہوئے پانی کو کام میں لانے کا بیان۔`
ابوحیہ کہتے ہیں کہ میں نے علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کیا (تو اپنے اعضاء) تین تین بار (دھوئے) پھر وہ کھڑے ہوئے، اور وضو کا بچا ہوا پانی پیا، اور کہنے لگے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (بھی) اسی طرح کیا ہے جیسے میں نے کیا۔ [سنن نسائي/صفة الوضوء/حدیث: 136]
136۔ اردو حاشیہ:
➊ باب کا مقصد یہ ہے کہ جس پانی کو وضو کرتے ہوئے ہاتھ لگا ہو، وہ پلید نہیں ہوتا، اسے استعمال کیا جا سکتا ہے حتیٰ کہ پیا بھی جا سکتا ہے جیسا کہ حدیث کے الفاظ سے واضح ہے۔
➋ وضو کے بعد پانی پینا کوئی سنت نہیں کیونکہ عمومی طور پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کی روایات میں اس کا ذکر نہیں، نہ یہ وضو کا حصہ ہے، البتہ اگر کسی کو پانی پینے کی ضرورت ہو تو وہ پی سکتا ہے، نیز اگر کوئی اتباع کے جذبے سے کبھی کبھار ایسے کر لیتا ہے تو یقیناًً یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کمال درجے کی محبت کا اظہار ہے اور اس کی نیت اور عمل کی بنا پر اس کے لیے ثواب کی امید بھی ہے۔ إن شاء اللہ۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 136
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث456
´وضو میں دونوں پاؤں کے دھونے کا بیان۔`
ابوحیہ کہتے ہیں کہ میں نے علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کیا، اور اپنے دونوں پیروں کو ٹخنوں سمیت دھویا، پھر کہنے لگے: میرا مقصد یہ تھا کہ تمہیں تمہارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو دکھلا دوں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 456]
اردو حاشہ:
وضو میں پاؤں کا دھونا بہت سے صحابہ سے مروی ہیں بلکہ جس جس صحابی نے بھی رسول اللہ ﷺ سے وضو کا طریقہ روایت کیا ہے ان سب نے پاؤں دھونے کا ذکر کیا ہے۔
چونکہ شیعہ حضرات اس کا انکار کرتے ہیں اس لیے مصنف ؒ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا پاؤں دھونا ثابت کیا ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 456
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 44
´اعضائے وضو تین تین بار دھونے کا بیان۔`
علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے اعضائے وضو تین تین بار دھوئے۔ [سنن ترمذي/كتاب الطهارة/حدیث: 44]
اردو حاشہ:
1؎:
اگر کسی کو شک ہو جائے کہ تین بار دھویا ہے یا دو ہی بار،
تب بھی اسی پر اکتفا کرے کیونکہ اگر تین بار نہیں دھویا ہوگا تو دو بار تو دھویا ہی ہے،
جوکافی ہے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 44
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 48
´نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو کیسا تھا؟`
ابوحیہ کہتے ہیں کہ میں نے علی رضی الله عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کیا تو اپنے دونوں پہنچے دھوئے یہاں تک کہ انہیں خوب صاف کیا، پھر تین بار کلی کی، تین بار ناک میں پانی چڑھایا، تین بار اپنا چہرہ دھویا اور ایک بار اپنے سر کا مسح کیا، پھر اپنے دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھوئے، پھر کھڑے ہوئے اور وضو سے بچے ہوئے پانی کو کھڑے کھڑے پی لیا ۱؎، پھر کہا: میں نے تمہیں دکھانا چاہا کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کا وضو کیسے ہوتا تھا۔ [سنن ترمذي/كتاب الطهارة/حدیث: 48]
اردو حاشہ:
1؎:
صحیح بخاری کی روایت میں یہ بھی ہے کہ علی رضی اللہ عنہ نے کہا:
لوگ کھڑے ہو کر پانی پینے کو جائز نہیں سمجھتے،
حالانکہ نبی اکرم ﷺ نے ایسا ہی کیا جیسا کہ میں نے کیا ہے،
اس سے دو باتیں ثابت ہوتی ہیں: 1- کھڑے ہو کر کبھی کبھی پانی پینا جائز ہے، 2- وضو سے بچے ہوئے پانی میں برکت ہوتی ہے اس لیے آپ نے اسے پیا اور کھڑے ہو کر پیا تاکہ لوگ یہ عمل دیکھ لیں،
نہ یہ کہ وضو سے بچا ہوا پانی کھڑے ہو کر ہی پینا چاہئے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 48
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 16
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، اُنہوں نے ظہر کی نماز ادا کی پھر لوگوں کی ضروریات و مسائل کے (حل) کے لیے صحن میں بیٹھ گئے۔ پھر جب عصر کا وقت ہوا تو اُنہوں نے پانی کا برتن منگوایا اور اُس سے اپنے دونوں ہاتھوں، چہرے، سر اور دونوں پاؤں کا مسح کیا (یعنی خوب دھونے کی بجائے ہلکا پھلکا وضو کیا) پھر کھڑے ہو کر باقی ماندہ پانی پی لیا... [صحيح ابن خزيمه ح: 16]
فوائد:
➊ باوضو شخص ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھ سکتا ہے، پھر باوضو شخص کے لیے دو صورتیں جائز ہیں:
1. وہ تجدید وضو اور مسح اعضائے وضو کے بغیر نماز پڑھ سکتا ہے۔
2. وہ تجدید وضو نہ کرے، بلکہ تمام اعضائے وضو کا مسح کر لے یہ صورت بھی جائز و مباح ہے اور حدیث کے یہ الفاظ کہ یہ باوضو شخص کا طریقہ وضو ہے اس کی مشروعیت پر دلالت کرتے ہیں۔
➋ بیٹھ کر پانی پینا افضل مستحب ہے، کبھی کبھار کسی کا کھڑے ہو کر پانی پی لینا جائز ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 16