الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن نسائي کل احادیث 5761 :حدیث نمبر
سنن نسائي
کتاب: مساجد کے فضائل و مسائل
The Book of the Masjids
45. بَابُ : الصَّلاَةِ عَلَى الْمِنْبَرِ
45. باب: منبر پر نماز پڑھنے کا بیان۔
Chapter: Praying On The Minbar
حدیث نمبر: 740
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(مرفوع) اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا يعقوب بن عبد الرحمن، قال: حدثني ابو حازم بن دينار، ان رجالا اتوا سهل بن سعد الساعدي وقد امتروا في المنبر مم عوده، فسالوه عن ذلك، فقال: والله إني لاعرف مم هو، ولقد رايته اول يوم وضع واول يوم جلس عليه رسول الله صلى الله عليه وسلم ارسل رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى فلانة امراة قد سماها سهل ان مري غلامك النجار ان يعمل لي اعوادا اجلس عليهن إذا كلمت الناس، فامرته فعملها من طرفاء الغابة ثم جاء بها فارسلت إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فامر بها فوضعت ها هنا، ثم رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم رقي فصلى عليها وكبر وهو عليها ثم ركع وهو عليها، ثم نزل القهقرى فسجد في اصل المنبر، ثم عاد، فلما فرغ اقبل على الناس، فقال:" يا ايها الناس إنما صنعت هذا لتاتموا بي ولتعلموا صلاتي".
(مرفوع) أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قال: حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمِ بْنُ دِينَارٍ، أَنَّ رِجَالًا أَتَوْا سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ وَقَدِ امْتَرَوْا فِي الْمِنْبَرِ مِمَّ عُودُهُ، فَسَأَلُوهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأَعْرِفُ مِمَّ هُوَ، وَلَقَدْ رَأَيْتُهُ أَوَّلَ يَوْمٍ وُضِعَ وَأَوَّلَ يَوْمٍ جَلَسَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى فُلَانَةَ امْرَأَةٍ قَدْ سَمَّاهَا سَهْلٌ أَنْ مُرِي غُلَامَكِ النَّجَّارَ أَنْ يَعْمَلَ لِي أَعْوَادًا أَجْلِسُ عَلَيْهِنَّ إِذَا كَلَّمْتُ النَّاسَ، فَأَمَرَتْهُ فَعَمِلَهَا مِنْ طَرْفَاءِ الْغَابَةِ ثُمَّ جَاءَ بِهَا فَأُرْسِلَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَ بِهَا فَوُضِعَتْ هَا هُنَا، ثُمَّ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَقِيَ فَصَلَّى عَلَيْهَا وَكَبَّرَ وَهُوَ عَلَيْهَا ثُمَّ رَكَعَ وَهُوَ عَلَيْهَا، ثُمَّ نَزَلَ الْقَهْقَرَى فَسَجَدَ فِي أَصْلِ الْمِنْبَرِ، ثُمَّ عَادَ، فَلَمَّا فَرَغَ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ، فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا صَنَعْتُ هَذَا لِتَأْتَمُّوا بِي وَلِتَعَلَّمُوا صَلَاتِي".
ابوحازم بن دینار کہتے ہیں کہ کچھ لوگ سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے وہ لوگ منبر کی لکڑی کے بارے میں بحث کر رہے تھے کہ وہ کس چیز کی تھی؟ ان لوگوں نے سہیل رضی اللہ عنہ اس بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: اللہ کی قسم میں خوب جانتا ہوں کہ یہ منبر کس لکڑی کا تھا، میں نے اسے پہلے ہی دن دیکھا تھا جس دن وہ رکھا گیا، اور جس دن رسول صلی اللہ علیہ وسلم پہلے پہل اس پر بیٹھے (ہوا یوں تھا) کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فلاں عورت (سہل رضی اللہ عنہ نے اس کا نام لیا تھا) کو کہلوا بھیجا کہ آپ اپنے غلام سے جو بڑھئی ہے کہیں کہ وہ میرے لیے کچھ لکڑیوں کو اس طرح بنا دے کہ جب میں لوگوں کو وعظ و نصیحت کروں تو اس پر بیٹھ سکوں، تو اس عورت نے غلام سے منبر بنانے کے لیے کہہ دیا، چنانچہ غلام نے جنگل کے جھاؤ سے اسے تیار کیا، پھر اسے اس عورت کے پاس لے کر آیا تو اس نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیج دیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر اسے یہاں رکھا گیا، پھر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اس پر چڑھے، اور اس پر نماز پڑھی، آپ نے اللہ اکبر کہا، آپ اسی پر تھے، پھر آپ نے رکوع کیا، اور آپ اسی پر تھے، پھر آپ الٹے پاؤں اترے اور منبر کے پایوں کے پاس سجدہ کیا، پھر آپ نے دوبارہ اسی طرح کیا، تو جب آپ فارغ ہو گئے، تو لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: لوگو! میں نے یہ کام صرف اس لیے کیا ہے تاکہ تم لوگ میری پیروی کر سکو، اور (مجھ سے) میری نماز سیکھ سکو۔

تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الصلاة 18 (377)، 64 (448)، الجمعة 26 (917)، البیوع 32 (2094)، صحیح مسلم/المساجد 10 (544)، سنن ابی داود/الصلاة 221 (1080)، (تحفة الأشراف: 4775)، مسند احمد 5/339، سنن الدارمی/الصلاة 45 (1293) (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه

   صحيح البخاري2569سهل بن سعدمري عبدك فليعمل لنا أعواد المنبر فأمرت عبدها فذهب فقطع من الطرفاء فصنع له منبرا فلما قضاه أرسلت إلى النبي إنه قد قضاه قال أرسلي به إلي فجاءوا به فاحتمله النبي فوضعه حيث ترون
   صحيح البخاري377سهل بن سعدقام عليه رسول الله حين عمل ووضع فاستقبل القبلة كبر وقام الناس خلفه فقرأ وركع وركع الناس خلفه ثم رفع رأسه ثم رجع القهقرى فسجد على الأرض ثم عاد إلى المنبر ثم ركع ثم رفع رأسه ثم رجع القهقرى حتى سجد بالأرض فهذا شأنه
   صحيح البخاري917سهل بن سعدمري غلامك النجار أن يعمل لي أعوادا أجلس عليهن إذا كلمت الناس فأمرته فعملها من طرفاء الغابة ثم جاء بها فأرسلت إلى رسول الله فأمر بها فوضعت ها هنا رأيت رسول الله صلى عليها وكبر وهو عليها ثم ركع وهو عليها ثم نزل القهقرى فسجد في أصل المنبر ثم عاد فلما فرغ أقب
   صحيح البخاري2094سهل بن سعدمري غلامك النجار يعمل لي أعوادا أجلس عليهن إذا كلمت الناس فأمرته يعملها من طرفاء الغابة ثم جاء بها فأرسلت إلى رسول الله بها فأمر بها فوضعت فجلس عليه
   صحيح مسلم1216سهل بن سعدانظري غلامك النجار يعمل لي أعوادا أكلم الناس عليها فعمل هذه الثلاث درجات ثم أمر بها رسول الله فوضعت هذا الموضع فهي من طرفاء الغابة رأيت رسول الله قام عليه فكبر وكبر الناس وراءه وهو على المنبر ثم رفع فنزل القهقرى حتى سجد في أصل المنبر ثم عاد حتى فرغ من آخر
   سنن أبي داود1080سهل بن سعدمري غلامك النجار أن يعمل لي أعوادا أجلس عليهن إذا كلمت الناس فأمرته فعملها من طرفاء الغابة ثم جاء بها فأرسلته إلى النبي فأمر بها فوضعت هاهنا رأيت رسول الله صلى عليها وكبر عليها ثم ركع وهو عليها ثم نزل القهقرى فسجد في أصل المنبر ثم عاد فلما فرغ أقبل على ال
   سنن النسائى الصغرى740سهل بن سعدمري غلامك النجار أن يعمل لي أعوادا أجلس عليهن إذا كلمت الناس فأمرته فعملها من طرفاء الغابة ثم جاء بها فأرسلت إلى رسول الله فأمر بها فوضعت ها هنا رقي فصلى عليها وكبر وهو عليها ثم ركع وهو عليها ثم نزل القهقرى فسجد في أصل المنبر ثم عاد فلما فرغ أقبل على النا
   مسندالحميدي955سهل بن سعدحين صعد عليه استقبل القبلة، فكبر، ثم قرأ، ثم ركع، ثم نزل القهقرى فسجد، ثم صعد، ثم قرأ، ثم ركع، ثم نزل القهقرى، ثم سجد
سنن نسائی کی حدیث نمبر 740 کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 740  
740 ۔ اردو حاشیہ:
➊ یہ نفل نماز تھی اور نفل نماز میں کافی وسعت ہوتی ہے۔ اگرچہ منبر نماز کے لیے نہیں بنایا گیا تھا مگر آپ نے مناسب خیال فرمایا کہ اس کا افتتاح نماز سکھانے سے ہو۔ اس کا یہ فائدہ مقصود تھا کہ لوگ آپ کے اونچا ہونے کی وجہ سے آپ کو بخوبی دیکھ سکیں اور نماز کا طریقہ سیکھ لیں۔ آپ نے سب سے بلند سیڑھی پر کھڑے ہو کر نماز ادا فرمائی۔ دیکھیے: [فتح الباري: 514/2، شرح حديث: 917]
➋ اس حدیث مبارکہ سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اگر کبھی رش یا جگہ کی تنگی یا ناہمواری کی وجہ سے نماز کا کوئی رکن کچھ ہٹ کر یا نیچے اتر کر یا کچھ آگے پیچھے چل کر ادا کرنا پڑے تو نفل نماز میں گنجائش ہے، البتہ فرض نماز میں اضطراری حالت کے علاوہ ایسے نہ کیا جائے۔
➌ کہا گیا ہے کہ عورت کا نام سہلہ اور غلام کا نام میمون تھا۔ دیکھیے: [فتح الباري: 512/2، شرح حديث: 917]
➍ صحیح روایت میں صراحت ہے کہ منبر بنانے کی پیش کش اس عورت نے خود کی تھی۔ آپ نے منظوری یا یاددہانی کا پیغام بھیجا۔
➎ سجدہ کرنے کے لیے آپ کو کئی قدم اٹھانے پڑے کیونکہ سب سے اوپر والی سیڑھی سے اتر کر نیچے آنا اور مزید پیچھے ہٹ کر منبر کی قریب ترین جگہ پر سجدہ کرنا کئی قدموں کا متقاضی ہے، لہٰذا قدموں کی درجہ بندی کرنا کہ اگر مسلسل تین قدم اٹھائیں تو نماز باطل ہو جائے گی، درست نہیں۔ اس کی بجائے عمل کو ضرورت کے ساتھ مقید کرنا چاہیے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 740   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1080  
´منبر بنانے کا بیان۔`
ابوحازم بن دینار بیان کرتے ہیں کہ کچھ لوگ سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، وہ لوگ منبر کے سلسلے میں جھگڑ رہے تھے کہ کس لکڑی کا تھا؟ تو انہوں نے سہل بن سعد سے اس کے متعلق پوچھا تو آپ نے کہا: قسم اللہ کی! میں جانتا ہوں کہ وہ کس لکڑی کا تھا اور میں نے اسے پہلے ہی دن دیکھا جب وہ رکھا گیا اور جب اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کے پاس- جس کا سہل نے نام لیا- یہ پیغام بھیجا کہ تم اپنے نوجوان بڑھئی کو حکم دو کہ وہ میرے لیے چند لکڑیاں ایسی بنا دے جن پر بیٹھ کر میں لوگوں کو خطبہ دیا کروں، تو اس عورت نے اسے منبر کے بنانے کا حکم دیا، اس بڑھئی نے غابہ کے جھاؤ سے منبر بنایا پھر اسے لے کر وہ عورت کے پاس آیا تو اس عورت نے اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیج دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (ایک جگہ) رکھنے کا حکم دیا، چنانچہ وہ منبر اسی جگہ رکھا گیا، پھر میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر نماز پڑھی اور تکبیر کہی پھر اسی پر رکوع بھی کیا، پھر آپ الٹے پاؤں اترے اور منبر کی جڑ میں سجدہ کیا، پھر منبر پر واپس چلے گئے، پھر جب نماز سے فارغ ہوئے تو لوگوں کی جانب متوجہ ہو کر فرمایا: لوگو! میں نے یہ اس لیے کیا ہے تاکہ تم میری پیروی کرو اور میری نماز کو جان سکو۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1080]
1080۔ اردو حاشیہ:
➊ خطبے وغیرہ کے لئے منبر کا استعمال مستحب ہے۔
➋ نماز کا معاملہ اس قدر اہم تھا اور ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تعلیم میں ازحد مبالغے سے کام لیا، حتیٰ کہ منبر پر کھڑے ہو کر نماز پڑھ کر دکھائی۔
➌ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء بالعموم اور نماز میں بالخصوص فرض ہے۔
➍ طلباء کو اہم علمی مسائل کے ساتھ ساتھ بعض دیگر ضروری امور کی معرفت بھی حاصل کرنی چاہیے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1080   

  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:955  
955-ابوحازم بیان کرتے ہیں: لوگوں نے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کامنبر کس چیز سے بنایا گیا تھا، تو انہوں نے فرمایا: اب لوگوں میں ایسا کوئی شخص باقی نہیں رہا جو اس کے بارے میں مجھ سے زیادہ جانتا ہو، یہ نواحی جنگلات کی لکڑی سے بنایا گیا تھا، جسے فلاں شخص نے بنایا تھا، جو فلاں خاتون کا غلام تھا۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبلہ کی طرف رخ کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تلاوت کی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا پھر آپ صلی ا۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:955]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ امام کو لوگوں کو نماز کی اچھی ٹریننگ دینی چاہیے، تاکہ اسلام کا اہم رکن نماز قرآن و حدیث کے مطابق ادا کیا جائے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی تربیت کی غرض سے منبر پر چڑھ کر قیام و رکوع وغیر ہ کر سکتے ہیں، تو آ ج کا عالم دین اس طرح کیوں نہیں کر سکتا؟
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 954   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2094  
2094. حضرت ابو حازم سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ کچھ آدمی حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آکر ان سے منبر کے متعلق پوچھنے لگے: انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فلاں عورت کو پیغام بھیجا۔۔۔ حضرت سہل نے اس کا نام بھی لیا تھا۔۔۔ "تم اپنے بڑھئی غلام سے کہو کہ وہ میرے لیے لکڑیوں کا ایک منبر تیار کردے تاکہ لوگوں سے خطاب کرتے وقت میں اس پر بیٹھوں۔ "چنانچہ اس نے اپنے غلام کو حکم دیا کہ وہ غابہ جنگل سے جھاؤ کے درخت سے منبر تیار کردے، چنانچہ وہ منبرتیارکر کے لے آیا تو اس عورت نے اسے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں بھیج دیا۔ آپ نے اسے(مسجد میں) رکھنے کا حکم دیا۔ وہ (ایک مناسب جگہ پر) رکھ دیا گیا تو آپ اس پر تشریف فر ہوئے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2094]
حدیث حاشیہ:
غابہ مدینہ سے شام کی جانب ایک مقام ہے، جہاں جھاؤ کے بڑے بڑے درخت تھے۔
اس عورت کا نام معلوم نہیں ہو سکا البتہ غلام کا نام باقوم بتلایا گیا ہے۔
بعض نے کہا ہے کہ یہ منبر تمیم داری نے بنایا تھا۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2094   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2569  
2569. حضرت سہل ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مہاجرین کی ایک خاتون کی طرف پیغام بھیجا، اس کا ایک بڑھئی غلام تھا۔ آپ نے اس سے فرمایا: اپنے غلام سے کہو کہ وہ ہمارے لیے منبر کے تختے بنادے۔ اس عورت نے اپنے غلام کو حکم دیا، وہ جنگل کی طرف گیا اور جھاؤ کی لکڑی کاٹ لایا، پھر اس سے آپ کے لیے منبر تیار کیا۔ جب اس نے کام پورا کرلیا تو اس خاتون نے نبی کریم ﷺ کو پیغام بھیجا کہ اس(غلام) نے منبر تیار کردیا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اسے میرے پاس بھیج دو۔ لوگ منبر لے کر آئے تو نبی کریم ﷺ نے خود اپنے ہاتھ سے اٹھایا اور وہاں رکھ دیاجہاں تم اسے دیکھتے ہو۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2569]
حدیث حاشیہ:
رسول کریم ﷺ نے بطور ہدیہ خود ایک انصاری عورت سے فرمائش کی کہ وہ اپنے بڑھئی غلام سے ایک منبر بنوادیں۔
چنانچہ تعمیل کی گئی اور غابہ کے جھاؤ کی لکڑیوں سے منبر تیار کرکے پیش کردیاگیا۔
جب یہ پہلے دن استعمال کیاگیا تو آنحضرت ﷺ نے اس کھجور کے تنے کا سہارا چھوڑدیا جس پر آپ ٹیک دے کر کھڑے ہوا کرتے تھے۔
یہی تنا تھا جو آپ ﷺ کی جدائی کے غم میں سبک سبک کر (سسک سسک کر)
رونے لگا تھا۔
جب آپ ﷺ نے اس پر اپنا ہاتھ رکھا تب وہ خاموش ہوا۔
مہاجر کا لفظ ابوغسان راوی کا وہم ہے۔
اور صحیح یہ ہے کہ یہ عورت انصاری تھی۔
اس سے لکڑی کا منبر سنت ہونا ثابت ہوا جو بیشتر اہل حدیث مساجد میں دیکھا جاسکتا ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2569   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 377  
377. حضرت ابوحازم ؒ فرماتے ہیں کہ حضرت سہل بن سعد ؓ سے لوگوں نے دریافت کیا کہ (نبی ﷺ کا) منبر کس چیز سے تیار کیا گیا تھا؟ وہ بولے کہ اب لوگوں میں اس کے متعلق مجھ سے زیادہ جاننے والا کوئی نہیں۔ وہ مقام غابہ کے جھاؤ سے بنا تھا جسے رسول اللہ ﷺ کے لیے فلاں عورت کے فلاں غلام نے تیار کیا تھا۔ جب وہ تیار ہو چکا اور مسجد میں رکھ دیا گیا تھا تو رسول اللہ ﷺ اس پر کھڑے ہوئے اور قبلہ رو ہو کر تکبیر تحریمہ کہی۔ دیگر لوگ بھی آپ کے پیچھے کھڑے ہوئے، پھر آپ نے قراءت کی اور رکوع کیا اور لوگوں نے بھی آپ کے پیچھے رکوع کیا، پھر آپ نے اپنا سر مبارک اٹھایا اور پیچھے ہٹ کر زمین پر سجدہ کیا۔ (دونوں سجدے ادا کرنے کے بعد) پھر منبر پر لوٹ آئے، پھر قراءت کی اور رکوع کیا، پھر رکوع سے سر اٹھایا، پھر الٹے پاؤں پیچھے ہٹے اور زمین پر سجدہ کیا۔ منبر نبوی کا یہی قصہ ہے۔ ابوعبداللہ (امام بخاری ؓ)۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:377]
حدیث حاشیہ:
غابہ مدینہ کے قریب ایک گاؤں تھا۔
جہاں جھاؤ کے درخت بہت عمدہ ہوا کرتے تھے۔
اسی سے آپ کے لیے منبر بنایا گیا تھا۔
حدیث سے ثابت ہوا کہ امام مقتدیوں سے اونچی جگہ پر کھڑا ہو سکتا ہے۔
اور یہ بھی نکلا کہ اتنا ہٹنا یا آگے بڑھنا نماز کو نہیں توڑتا۔
خطابی نے کہا کہ آپ کا منبرتین سیڑھیوں کا تھا۔
آپ دوسری سیڑھی پر کھڑے ہوں گے تواترنے چڑھنے میں صرف دوقدم ہوئے۔
امام احمدبن حنبل رحمۃ اللہ علیہ نے جب یہ حدیث علی بن مدینی سے سنی تواپنا مسلک یہی قرار دیا کہ امام مقتدیوں سے بلند کھڑا ہو تواس میں کچھ قباحت نہیں۔
سننے کی نفی سے مراد یہ کہ پوری روایت نہیں سنی۔
امام احمدنے اپنی سندسے سفیان سے یہ حدیث نقل کی ہے اس میں صرف اتنا ہی ذکر ہے کہ منبر غابہ کے جھاؤ کا بنایاگیا تھا۔
حنفیہ کے ہاں بھی اس صورت میں اقتدا صحیح ہے بشرطیکہ مقتدی اپنے امام کے رکوع اور سجدہ کو کسی ذریعہ سے جان سکے اس کے لیے اس کی بھی ضرورت نہیں کہ چھت میں کوئی سوراخ ہو۔
(تفہیم الباری، جلددوم، ص: 77)
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 377   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 917  
917. حضرت ابوحازم بن دینار سے روایت ہے کہ کچھ لوگ حضرت سہل بن سعد ساعدی ؓ کے پاس آئے جنہیں رسول اللہ ﷺ کے منبر کے متعلق شک تھا کہ وہ کس لکڑی سے تیار ہوا تھا؟ انہوں نے اس کی بابت حضرت سہل ؓ سے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! مجھے خوب پہچان ہے کہ وہ کس سے تیار ہوا تھا۔ میں نے اسے پہلے دن بھی دیکھا جب اسے تیار کر کے رکھا گیا تھا اور اس وقت بھی دیکھا جب اس پر پہلے دن رسول اللہ ﷺ تشریف فرما ہوئے۔ واقعہ یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک انصاری عورت کی طرف پیغام بھیجا، جس کا نام حضرت سہل ؓ نے لیا تھا لیکن میں اسے بھول گیا ہوں: تم اپنے بڑھئی غلام کو کہو وہ میرے لیے لکڑیوں کا ایک منبر بنا دے تاکہ میں جب لوگوں سے مخاطب ہوں تو اس پر بیٹھا کروں۔ چنانچہ اس عورت نے اپنے غلام کو یہ حکم دیا تو وہ غابہ جنگل کے جھاؤ سے (منبر) تیار کر کے اس کے پاس۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:917]
حدیث حاشیہ:
یعنی کھڑے کھڑے ان لکڑیوں پر وعظ کہا کروں جب بیٹھنے کی ضرورت ہو تو ان پر بیٹھ جاؤں۔
پس ترجمہ باب نکل آیا بعضوں نے کہا کہ امام بخاری ؒ نے یہ حدیث لا کر اس کے دوسرے طریق کی طرف اشارہ کیا جس کو طبرانی نے نکالا کہ آپ نے اس منبر پر خطبہ پڑھا۔
غابہ نامی ایک گاؤں مدینہ کے قریب تھا وہاں جھاؤ کے درخت بہت تھے۔
آپ اس لیے الٹے پاؤں اترے تاکہ منہ قبلہ ہی کی طرف رہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 917   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:377  
377. حضرت ابوحازم ؒ فرماتے ہیں کہ حضرت سہل بن سعد ؓ سے لوگوں نے دریافت کیا کہ (نبی ﷺ کا) منبر کس چیز سے تیار کیا گیا تھا؟ وہ بولے کہ اب لوگوں میں اس کے متعلق مجھ سے زیادہ جاننے والا کوئی نہیں۔ وہ مقام غابہ کے جھاؤ سے بنا تھا جسے رسول اللہ ﷺ کے لیے فلاں عورت کے فلاں غلام نے تیار کیا تھا۔ جب وہ تیار ہو چکا اور مسجد میں رکھ دیا گیا تھا تو رسول اللہ ﷺ اس پر کھڑے ہوئے اور قبلہ رو ہو کر تکبیر تحریمہ کہی۔ دیگر لوگ بھی آپ کے پیچھے کھڑے ہوئے، پھر آپ نے قراءت کی اور رکوع کیا اور لوگوں نے بھی آپ کے پیچھے رکوع کیا، پھر آپ نے اپنا سر مبارک اٹھایا اور پیچھے ہٹ کر زمین پر سجدہ کیا۔ (دونوں سجدے ادا کرنے کے بعد) پھر منبر پر لوٹ آئے، پھر قراءت کی اور رکوع کیا، پھر رکوع سے سر اٹھایا، پھر الٹے پاؤں پیچھے ہٹے اور زمین پر سجدہ کیا۔ منبر نبوی کا یہی قصہ ہے۔ ابوعبداللہ (امام بخاری ؓ)۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:377]
حدیث حاشیہ:

رسول اللہ ﷺ نے منبر پر کھڑے ہو کر اس لیے امامت کرائی تاکہ تمام مقتدی آپ کی نماز کا مشاہدہ کرلیں بصورت دیگر صرف وہی لوگ آپ کو دیکھ سکتے تھے جو پہلی صف میں ہوں، تمام لوگ آپ کو نہ دیکھ سکتے تھے۔
اس روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے منبر پر نماز پڑھی جو لکڑی کا تھا اور سطح زمین سے بلند تھا۔
امام بخاری ؒ کا عنوان تین اجزا پر مشتمل تھا کہ چھت منبر اور تختوں پر نماز کا جواز۔
یہ تینوں اجزاء اسی ایک روایت سے ثابت ہوگئے۔
واضح رہے کہ رسول اللہ ﷺ کا منبر دو سیڑھیوں اور ایک نشست پر مشتمل تھا۔
دوران نماز میں منبر سے اترنے اور اس پر چڑھنے میں عمل کثیر کا شبہ نہیں ہونا چاہیے جو نماز کے لیے درست نہیں، کیونکہ اترنے اور چڑھنے کی صورت یہ تھی کہ ایک قدم اٹھایا اور رک گئے، پھر ایک قدم اٹھایا اور رک گئے یہ عمل کثیر نہیں بلکہ عمل قلیل کا تکرار ہے جو نماز کے منافی نہیں۔
چنانچہ علامہ خطابی ؒ لکھتے ہیں کہ دوران نماز میں اس قدر عمل یسیر نماز کے لیے باعث فساد نہیں، کیونکہ آپ کا منبر تین سیڑھیوں پر مشتمل تھا اور شاید آپ دوسری سیڑھی پر تھے اس طرح اترنے اور چڑھنے میں دو قدم آگے پیچھے ہونا پڑا ہو گا۔
(إعلام الحدیث: 360/1)

اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اگر امام مقتدی حضرات سے اونچے مقام پر کھڑا ہو تو امامت اور اقتدا جائز ہے، اگرچہ ایسا کرنا کراہت سے خالی نہیں، کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کو تعلیم دینے کے لیے اونچا کھڑے ہوئے تھے تاکہ مقتدی حضرات آپ کی حرکات و سکنات سے واقف ہو سکیں۔
البتہ امام اور مقتدی کا یہ فرق اگر کسی ضرورت کی بنا پرہو تو بلا کراہت ایسا کرنا جائز ہے۔
مثلاً:
امام مقتدی حضرات کو نماز کی تعلیم دینا چاہتا ہے۔
امام کی تکبیرات دوسروں تک پہنچانے کے لیے اونچا کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔
جگہ کم رہ جانے کی وجہ سے چھت پر نماز ادا کرنے کی نوبت آجائے وغیرہ۔
رسول اللہ ﷺ الٹے پاؤں اس لیے اترے تاکہ قبلے سے انحراف نہ ہو۔
(إعلام الحدیث: 360/1)

بلاوجہ امام کا اونچا کھڑا ہونا اس لیے مکروہ ہے کہ بعض صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین سے اس کی کراہت منقول ہے، مثلاً:
حضرت حذیفہ ؓ نے ایک دفعہ اونچی دکان پر کھڑے ہو کر جماعت کرائی وہاں سجدہ کیا۔
دوران نماز میں حضرت ابومسعود ؓ نے انھیں نیچے کردیا، جب نماز سے فارغ ہوئے تو ابو مسعود ؓ کہنے لگے۔
آپ کو معلوم نہیں کہ اس کی ممانعت ہے؟ حضرت حذیفہ ؓ نے جواب دیا اسی وجہ سے تو میں آہ کے اشارے سے نیچے آگیا تھا۔
(صحیح ابن خزیمة: 13/3)
حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ نے فرمایا:
امام کا مقتدی حضرات سے اونچا کھڑا ہونا ایک ناپسندیدہ حرکت ہے۔
(مجمع الزوائد: 67/3)
امام ابو داود ؒ نے اپنی سنن میں اس کے متعلق ایک عنوان بھی قائم کیا ہے۔

حضرت امام احمد بن حنبل ؒ نے اپنے شیخ سفیان بن عیینہ سے پوری حدیث کا سماع نہیں کیا، بلکہ انھوں نے اپنی سند میں صرف اسی قدر نقل کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا منبر غابہ جنگل کے جھاؤ کا تھا۔
باقی حدیث کا علم انھیں حضرت علی بن عبد اللہ المدینی سے ہوا جیسا کہ امام بخاری ؒ نے اس حدیث کے آخر میں اس کی وضاحت فرمائی ہے۔
(فتح الباري: 631/1)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 377   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:917  
917. حضرت ابوحازم بن دینار سے روایت ہے کہ کچھ لوگ حضرت سہل بن سعد ساعدی ؓ کے پاس آئے جنہیں رسول اللہ ﷺ کے منبر کے متعلق شک تھا کہ وہ کس لکڑی سے تیار ہوا تھا؟ انہوں نے اس کی بابت حضرت سہل ؓ سے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! مجھے خوب پہچان ہے کہ وہ کس سے تیار ہوا تھا۔ میں نے اسے پہلے دن بھی دیکھا جب اسے تیار کر کے رکھا گیا تھا اور اس وقت بھی دیکھا جب اس پر پہلے دن رسول اللہ ﷺ تشریف فرما ہوئے۔ واقعہ یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک انصاری عورت کی طرف پیغام بھیجا، جس کا نام حضرت سہل ؓ نے لیا تھا لیکن میں اسے بھول گیا ہوں: تم اپنے بڑھئی غلام کو کہو وہ میرے لیے لکڑیوں کا ایک منبر بنا دے تاکہ میں جب لوگوں سے مخاطب ہوں تو اس پر بیٹھا کروں۔ چنانچہ اس عورت نے اپنے غلام کو یہ حکم دیا تو وہ غابہ جنگل کے جھاؤ سے (منبر) تیار کر کے اس کے پاس۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:917]
حدیث حاشیہ:
(1)
بعض حضرات کا خیال ہے کہ منبر پر خطبہ دینا امیر المومنین کا حق ہے، چنانچہ ابن بطال نے لکھا ہے کہ اگر خطیب مسلمانوں کا خلیفہ ہو تو اسے چاہیے کہ منبر پر خطبہ دے، اگر اس کے علاوہ ہو تو اسے اختیار ہے منبر استعمال کرے یا زمین پر کھڑا ہو جائے۔
علامہ زین بن منیر کہتے ہیں کہ یہ بات امام بخاری ؒ کے مقصود کے برعکس ہے۔
اصل بات تو سامعین کو وعظ کرنا اور انہیں امور دین کی تعلیم دینا ہے۔
جو بھی یہ فریضہ سر انجام دے گا اسے منبر پر خطبہ دینے کی اجازت ہے۔
امام بخاری ؒ کا مقصود بھی یہی معلوم ہوتا ہے۔
(2)
اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ امام اگر کوئی خلاف عادت کام کرے تو اسے چاہیے کہ عامۃ الناس کے سامنے اس کی وضاحت کر دے تاکہ شکوک و شبہات پیدا نہ ہوں۔
(فتح الباري: 514/2) (3)
اس روایت میں تکبیر تحریمہ کے بعد قراءت کرنے اور رکوع کے بعد کھڑے ہونے کا ذکر نہیں ہے۔
اس قسم کی تفصیل ابو حازم سے سفیان نے بیان کی ہے جس کے الفاظ یہ ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اللہ أکبر کہا، پھر قراءت فرمائی، اس کے بعد رکوع کیا، پھر رکوع سے اپنے سر کو اٹھایا، اس کے بعد الٹے پاؤں واپس ہوئے۔
اس کے علاوہ طبرانی کی روایت یہ بھی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے پہلے خطبہ دیا، پھر تکبیر کہی گئی تو آپ نے منبر پر ہی تکبیر تحریمہ کہہ کر نماز کا آغاز فرمایا۔
(المعجم الکبیر للطبراني: 134/6، حدیث: 5752)
اس روایت سے پتہ چلا کہ خطبہ نماز سے پہلے ہے۔
(فتح الباري: 514/2)
امام ابن حزم نے اس نماز کو نفل قرار دیا ہے لیکن طبرانی کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے منبر پر جمعے کا خطبہ دیا، پھر نماز جمعہ ادا فرمائی تھی۔
واللہ أعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 917   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2569  
2569. حضرت سہل ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مہاجرین کی ایک خاتون کی طرف پیغام بھیجا، اس کا ایک بڑھئی غلام تھا۔ آپ نے اس سے فرمایا: اپنے غلام سے کہو کہ وہ ہمارے لیے منبر کے تختے بنادے۔ اس عورت نے اپنے غلام کو حکم دیا، وہ جنگل کی طرف گیا اور جھاؤ کی لکڑی کاٹ لایا، پھر اس سے آپ کے لیے منبر تیار کیا۔ جب اس نے کام پورا کرلیا تو اس خاتون نے نبی کریم ﷺ کو پیغام بھیجا کہ اس(غلام) نے منبر تیار کردیا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اسے میرے پاس بھیج دو۔ لوگ منبر لے کر آئے تو نبی کریم ﷺ نے خود اپنے ہاتھ سے اٹھایا اور وہاں رکھ دیاجہاں تم اسے دیکھتے ہو۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2569]
حدیث حاشیہ:
(1)
اس روایت کے پیش نظر رسول اللہ ﷺ نے خود اس خاتون سے منبر تیار کرنے کی فرمائش کی، گویا آپ نے اس عورت سے ہدیہ طلب کیا تھا۔
مسجد نبوی کی تعمیر کے بعد رسول اللہ ﷺ کھجور کے تنے کا سہارا لے کر خطبہ دیتے تھے۔
اس کے بعد باقاعدہ منبر کی ضرورت محسوس ہوئی تو آپ نے ایک خاتون کو پیغام بھیجا کہ اپنے بڑھئی ملازم سے ہمارے لیے منبر بنوا دیں، اس نے اپنے غلام کو یہ کام سونپا اور پھر منبر تیار کر کے مسجد میں رکھ دیا گیا۔
یہ مسجد نبوی کے پہلے منبر کی تاریخ ہے۔
(2)
معلوم ہوا کہ منبر کی تاریخ قدم ہے۔
منبر پر چڑھ کر خطیب خطبہ دیتے اور شعراء بڑی شان سے قصیدے پڑھتے تھے۔
اس روایت میں اس عورت کو مہاجر کہا گیا ہے جبکہ بعض روایات میں اس کے انصار میں سے ہونے کا ذکر ہے۔
ممکن ہے کہ سکونت کی وجہ سے مہاجرین میں شمار ہوتا ہو اگرچہ وہ نسبت کے اعتبار سے انصاریہ تھی۔
واللہ أعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2569   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.