ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہا کرتے تھے: «اللہم إني أعوذ بك من الكفر والفقر»”اے اللہ! میں کفر اور فقر سے تیری پناہ مانگتا ہوں“، ایک شخص نے کہا: کیا یہ دونوں برابر ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 5475 (ضعیف) (دراج، ابوالہیثم سے روایت میں ضعیف ہیں)»