کتاب سنن نسائي تفصیلات
کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
73. بَابُ : التَّزَعْفُرِ
73. باب: زعفرانی رنگ سے رنگنے کا بیان۔
Chapter: Using Saffron
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کو بدن پر زعفرانی رنگ لگانے سے منع فرمایا۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 1021) (صحیح) (اس کے راوی ’’زکریا‘‘ حافظہ کے کمزور ہیں، لیکن پچھلی سند سے تقویت پا کر یہ صحیح لغیرہ ہے)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن
سنن نسائی کی حدیث نمبر 5259 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5259
اردو حاشہ:
زعفران رنگ والی خوشبو ہے اور مرد کے لیے رنگ والی خوشبو حرام ہے۔ عورت کےلیے جائز ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5259