فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3553
اردو حاشہ: (1) اس سورت (سورۂ طلاق) میں مذکور حکم کے ساتھ سورۂ بقرہ کے حکم کی تخصیص کی جائے گی۔ نتیجتاً حاملہ عورت‘ جس کا خاوند فوت ہوگیا ہو‘ کی عدت وضع حمل‘ یعنی بچے کی پیدائش ہے۔ (2) اس حدیث کا اس قدر تکرارسند کا اختلاف ظاہر کرنے کے لیے ہے‘ نیز اس سے واقعہ کی تمام جزئیات سامنے آجاتی ہیں۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3553