الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن نسائي کل احادیث 5761 :حدیث نمبر
سنن نسائي
کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل
The Book of Funerals
72. بَابُ : الصُّفُوفِ عَلَى الْجَنَازَةِ
72. باب: جنازہ پر صف بندی کا بیان۔
Chapter: Forming rows to offer the funeral prayer
حدیث نمبر: 1974
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
(مرفوع) اخبرنا محمد بن رافع، قال: حدثنا عبد الرزاق، قال: انبانا معمر، عن الزهري، عن ابن المسيب , عن ابي هريرة، قال:" نعى رسول الله صلى الله عليه وسلم النجاشي لاصحابه بالمدينة، فصفوا خلفه فصلى عليه وكبر اربعا" , قال ابو عبد الرحمن: ابن المسيب إني لم افهمه كما اردت.
(مرفوع) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قال: أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قال:" نَعَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّجَاشِيَّ لِأَصْحَابِهِ بِالْمَدِينَةِ، فَصَفُّوا خَلْفَهُ فَصَلَّى عَلَيْهِ وَكَبَّرَ أَرْبَعًا" , قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: ابْنُ الْمُسَيَّبِ إِنِّي لَمْ أَفْهَمْهُ كَمَا أَرَدْتَ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں اپنے صحابہ کو نجاشی کی موت کی خبر دی، تو انہوں نے آپ کے پیچھے صف بندی کی، آپ نے ان کی نماز (جنازہ) پڑھائی، اور چار تکبیریں کہیں۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: ابن مسیب کا نام جیسا میں سننا چاہتا تھا نہیں سن سکا۔

تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الجنائز 54 (1318)، سنن الترمذی/الجنائز 37 (1022)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 33 (1534)، (تحفة الأشراف: 13267، 15290) (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري

   صحيح البخاري3881عبد الرحمن بن صخرصف بهم في المصلى فصلى عليه وكبر أربعا
   سنن النسائى الصغرى1974عبد الرحمن بن صخرصلى عليه وكبر أربعا
   سنن النسائى الصغرى1973عبد الرحمن بن صخرصلى عليه وكبر أربع تكبيرات
   سنن النسائى الصغرى1982عبد الرحمن بن صخرصف بهم وكبر أربع تكبيرات
سنن نسائی کی حدیث نمبر 1974 کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله، سنن نسائي، تحت الحديث 1974  
1974۔ اردو حاشیہ: اس روایت میں امام زہری کے استاد دو ہیں: ابن مسیب اور ابوسلمہ۔ امام صاحب کا مقصود یہ لگتا ہے کہ مجھے سند میں ابوسلمہ کا ذکر تو صحیح طور پر یاد ہے مگر ابن مسیب کے بارے میں شک ہے کہ اس روایت میں وہ مذکور ہیں یا نہیں، اگرچہ دیگر روایات میں ان کا یقیناًً ذکر ہے۔ ممکن ہے جب امام نسائی رحمہ اللہ کے استاد محمد بن رافع نے یہ حدیث بیان کی ہو تو امام صاحب رحمہ اللہ لوگوں کی کثرت یا استاد کی دھیمی آواز کی وجہ سے اچھی طرح نہ سن سکے ہوں۔ واللہ أعلم۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1974   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله، سنن نسائي، تحت الحديث 1982  
´نماز جنازہ میں تکبیروں کی تعداد کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو نجاشی کی موت کی خبر دی، اور آپ ان کے ساتھ نکلے تو ان کی صف بندی کی، (اور) چار تکبیریں کہیں۔ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 1982]
1982۔ اردو حاشیہ: بعض روایات میں جنازے کی تکبیرات چار سے زائد، یعنی نو تک بھی منقول ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد بھی بعض صحابہ سے چار سے زائد تکبیریں کہنا ثابت ہے، لہٰذا عمل میں تنوع بہتر ہے، لیکن اگر مذکورہ طریقوں میں سے کسی ایک پر التزام کرنا ہے تو چار پر عمل بہتر اور افضل ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا عام معمول یہی تھا۔ تفصیل و تحقیق کے لیے شیخ البانی رحمہ اللہ کی احکام الجنائز، ص: 146-141 ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1982   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3881  
3881. حضرت ابوہریرہ ؓ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام ؓ کی جنازہ گاہ میں صف بندی کی اور نجاشی ؓ کی نماز جنازہ پڑھتے وقت چار تکبیریں کہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3881]
حدیث حاشیہ:
ان جملہ احادیث میں کسی نہ کسی طرح ہجرت حبشہ کاذکر ہے اسی لئے حضرت امام بخاری ؒ ان احادیث کو یہاں لائے۔
ان جملہ احادیث سے نجاشی کاجنازہ غائبانہ پڑھا جانا بھی ثابت ہوتا ہے، اگر چہ بعض حضرات نے یہاں مختلف تاویلیں کی ہیں مگر ان میں کوئی وزن نہیں ہے صحیح ہی ہے جو ظاہر روایات کے منقولہ الفاظ سے ثابت ہوتاہے۔
واللہ أعلم بالصواب۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3881   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3881  
3881. حضرت ابوہریرہ ؓ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام ؓ کی جنازہ گاہ میں صف بندی کی اور نجاشی ؓ کی نماز جنازہ پڑھتے وقت چار تکبیریں کہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3881]
حدیث حاشیہ:

امام بخاری ؒ نے ان احادیث سے ثابت کیا ہے کہ نجاشی کی موت اسلام پر ہوئی تھی، اس لیے نبی کریم ﷺ نے اس کا جنازہ پڑھا۔
نجاشی کے اسلام کے متعلق جو واقعہ بیان کیا جاتا ہے وہ امام بخاری ؒ کی شرائط کے مطابق نہ تھا، اس لیے انھوں نے ایسی احادیث پیش کی ہیں جو اس کے مسلمان ہونے پر دلالت کرتی ہیں۔

چونکہ ہجرت حبشہ کا عنوان تھا اور مسلمانوں نے حبشے کی طرف ہجرت کی تھی، اس لیے تبعاً موت نجاشی پر مشتمل احادیث ذکر کی ہیں۔
براہ راست اس موت کا ہجرت حبشہ سے کوئی تعلق نہیں۔
امام بخاری ؒ نے ایک اضافی فائدے کے لیے اسے بیان فرمایا ہے۔

حبشہ کے فرمانروا کو نجاشی کہا جاتا ہے۔
اس کا نام اصحمہ تھا جس کا عربی میں ترجمہ عطیہ ہے۔
وہ رسول اللہ ﷺ پرغائبانہ ایمان لائے تھے اور وہ فتح مکہ سے پہلے ہجرت کے ساتویں یاآٹھویں سال فوت ہوئے۔

ان تمام احادیث سے غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا ثبوت بھی ملتاہے اگرچہ بعض حضرات نے اس واقعے کی مختلف تاویلیں کی ہیں لیکن ان میں کوئی وزن نہیں ہے۔
روایت کے ظاہری الفاظ سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ غائبانہ نماز جنازہ جائزہے۔

غائبانہ جنازہ ہرمرنے و الے کے لیے نہیں بلکہ ایسی شخصیت کے لیے ہے جس کی قومی ملی، سیاسی یا علمی خدمات ہوں کیونکہ رسول اللہ ﷺ کی زندگی میں سینکڑوں اصحاب آپ کی عدم موجودگی میں فوت ہوئے لیکن آپ نے کسی کی غائبانہ نماز جنازہ نہیں پڑھی، صرف حضرت نجاشی ہیں جن کی غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کیاگیا۔
واللہ أعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3881   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.