انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص میرے اوپر ایک بار صلاۃ (درود و رحمت) بھیجے گا، تو اللہ اس پر دس بار صلاۃ (درود و رحمت) بھیجے گا، اور اس کے دس گناہ معاف اور دس درجے بلند کر دیئے جائیں گے“۔
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله، سنن نسائي، تحت الحديث 1298
1298۔ اردو حاشیہ: اس حدیث میں سابقہ احادیث سے زائد فضیلت اور ثواب کا بیان ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے۔ اللہ تعالیٰ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے والا اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے۔ کیوں نہ ہو؟ حبیب الحبیب حبیب۔ درود پڑھنا أعظم القربات ”نیک کاموں میں سب سے عظیم“ ہے اور افضل دعا ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1298