فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله، سنن نسائي، تحت الحديث 1036
1036۔ اردو حاشیہ: صحابی کا کسی کام کو یقین کے ساتھ سنت کہنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول و فعل کے برابر حیثیت رکھتا ہے اور اسے مرفوع حکمی کہا جاتا ہے۔ محدثین کی اصطلاح میں سنت سے مراد، سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1036