مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث957
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) نماز پڑھتے وقت اگر نمازی کی بیوی قریب لیٹی ہوئی ہو تو کوئی حرج نہیں۔ اس صورت میں یہ شبہ نہیں کرنا چاہیے کہ نماز کے دوران میں اس کی طرف توجہ ہونے کا اندیشہ ہے اگر واقعی اس قسم کی صورت حال پیش آ جائے کہ نماز کی طرف کما حقہ توجہ نہ رہ سکے تو اجتناب کرسکتا ہے ورنہ جواز میں کوئی شبہ نہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 957