عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے“۔ ابن ماجہ کہتے ہیں: یہ اہل مصر کی حدیث ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9563، ومصباح الزجاجة: 1175) (صحیح)» (سند میں ایوب بن ہانی ضعیف راوی ہیں، لیکن اگلی حدیثوں سے تقویت پاکر صحیح ہے)
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3388
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: امام ابن ماجہ رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کامطلب یہ ہے کہ یہ حدیث حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سند سے روایت کرتے والے مصر کے محدثین ہیں۔ دوسرے شہر کے محدثین نے یہ روایت بیان نہیں کی۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3388