(مرفوع) حدثنا محمد بن يحيى ، حدثنا عبيد الله بن موسى ، عن عيسى الحناط ، عن نافع ، عن ابن عمر ، قال: رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم" في كنيفه مستقبل القبلة"، قال عيسى: فقلت ذلك للشعبي، فقال: صدق ابن عمر، وصدق ابو هريرة، اما قول ابي هريرة، فقال:" في الصحراء لا يستقبل القبلة ولا يستدبرها"، واما قول ابن عمر: فإن الكنيف ليس فيه قبلة، استقبل فيه حيث شئت. (مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ عِيسَى الْحَنَّاطِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" فِي كَنِيفِهِ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ"، قَالَ عِيسَى: فَقُلْتُ ذَلِكَ لِلشَّعْبِيِّ، فَقَالَ: صَدَقَ ابْنُ عُمَرَ، وَصَدَقَ أَبُو هُرَيْرَةَ، أَمَّا قَوْلُ أَبِي هُرَيْرَةَ، فَقَالَ:" فِي الصَّحْرَاءِ لَا يَسْتَقْبِلِ الْقِبْلَةَ وَلَا يَسْتَدْبِرْهَا"، وَأَمَّا قَوْلُ ابْنِ عُمَرَ: فَإِنَّ الْكَنِيفَ لَيْسَ فِيهِ قِبْلَةٌ، اسْتَقْبِلْ فِيهِ حَيْثُ شِئْتَ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بیت الخلاء میں قبلہ کی طرف منہ کر کے بیٹھے ہوئے ہیں۔ عیسیٰ کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث شعبی سے بیان کی تو انہوں نے کہا: ابن عمر رضی اللہ عنہما نے سچ کہا، اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بھی سچ کہا، لیکن ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا قول یہ ہے کہ صحراء میں نہ تو قبلہ کی جانب منہ کرو نہ پیٹھ، اور ابن عمر رضی اللہ عنہما کا قول یہ ہے کہ بیت الخلاء میں قبلہ کا اعتبار نہیں، جدھر چاہو منہ کرو۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 8251، ومصباح الزجاجة: 130)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/97، 99، 114) (ضعیف جدًا)» (سند میں عیسیٰ بن أبی عیسیٰ الحناط متروک الحدیث ہے)
It was narrated that Ibn 'Umar said:
"I saw the Messenger of Allah in his (constructed) toilet, facing towards the Qiblah." (Da'if) (One of the narrators) 'Eisa said: "I told that to Sha'bi, and he said: 'Ibn 'Umar spoke the truth. As for the words of Abu Hurairah, he said: "In the desert do not face the Qiblah nor turn one's back towards it." As for the words of Ibn 'Umar, he said: "In the (constructed) toilet there is no Qiblah so turn in whatever direction you want." Another chain with similar wording.
USC-MSA web (English) Reference: 0
قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف ضعيف جدًا عيسي بن أبي عيسي الحناط: متروك (تقريب: 5317) والحديث ضعفه البوصيري انوار الصحيفه، صفحه نمبر 388
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث323
اردو حاشہ: (1) حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی یہ روایت اس سند سے تو ضعیف ہے تاہم دوسرے طرق سے اس کا حسن ہونا ثابت ہے۔ عیسی خیاط اور انھیں حناط بھی کہتے ہیں۔ دیکھیے: (تقریب التھذیب: 5352) نے حضرت ابو ہریرہ کی جس حدیث کی طرف اشارہ کیا ہے غالبا اس سے مراد صحیح مسلم کی وہ حدیث ہے جس میں حضرت ابو ہریرہ ؓ نے نبی کریمﷺ کا یہ ارشاد نقل کیا: جب کوئی شخص قضائے حاجت کے لیے بیٹھے تو قبلے کی طرف منہ بھی نہ کرے اور پیٹھ بھی نہ کرے (صحيح مسلم، الطهارة، باب الاستطابة، حديث: 265) اور ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث یہی ہے جو زیر مطالعہ ہے جس میں چار دیواری کے اندر اس کی اجازت معلوم ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں حافظ ابن حجر ؒ نے وضاحت کی ہےکہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کسی غرض سے چھت پر چڑھےتو ان کی نظر اچانک نبی کریم ﷺ پر پڑ گئی جان بوجھ کر انھوں نے نہیں دیکھا تاہم اس سے اچانک یہ شرعی حکم معلوم ہوگیا کہ چار دیواری کے اندر ایسا کرنا جائز ہے۔ (الموسوعة الحديثية: 8؍616)
(2) علامہ وحید الزمان نے فرمایا ہے کہ نبی ﷺ سے قبلے کی طرف منہ کرنے اور پیٹھ کرنے کی احادیث بھی مروی ہیں اور ان سے ممانعت کی احادیث بھی موجود ہیں۔ ان میں تطبیق دو طرح ہوسکتی ہے۔ ایک تو یہ کہ نہی تحریمی ہے لیکن ممانعت صرف صحراء اور کھلی جگہ میں ہے عمارت میں جائز ہے۔ دوسری صورت یہ ہےکہ نہی کو تنزیہی قرار دیا جائے تو اجتناب افضل ہوگا اور نبی ﷺ کے فعل سے جواز ثابت ہوگا۔ (ترجمہ سنن ابن ماجہ از علامہ وحید الزمان۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بتصرف)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 323