سنن ابن ماجه: کتب/ابواب
احادیث
رواۃ الحدیث
سوانح حیات امام ابن ماجہ رحمہ اللہ تاثرات و تجاویز
Download
الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
Chapters on Hajj Rituals
104. . بَابُ : فَضْلِ الْمَدِينَةِ
104. باب: مدینہ کی فضیلت کا بیان۔
Chapter: The virtue of al-Madinah
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” مدینہ والوں کو جو کوئی تکلیف پہنچانے کا ارادہ کرے گا، تو اللہ تعالیٰ اس کو اس طرح گھلا دے گا جس طرح نمک پانی میں گھل جاتا ہے“ ۱؎ ۔
Report Error
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 15068)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الحج 89 (1386)، مسند احمد (2/279، 309، 357) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن
● صحيح مسلم 3358 عبد الرحمن بن صخر من أراد أهل هذه البلدة بسوء أذابه الله كما يذوب الملح في الماء ● صحيح مسلم 3359 عبد الرحمن بن صخر من أراد أهلها بسوء أذابه الله كما يذوب الملح في الماء ● سنن ابن ماجه 3114 عبد الرحمن بن صخر من أراد أهل المدينة بسوء أذابه الله كما يذوب الملح في الماء
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 3114 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3114
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) جس طرح مکی حرم کا احترام فرض ہےاسی طرح مدنی حرم کا احترام بھی فرض ہے۔ (3) حرم کی بے حرمتی کرنے والے پر دنیا میں ہی عذاب آجائے گا۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3114