میمونہ بنت کردم یساریہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان کے والد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی، وہ اس وقت اپنے والد کے پیچھے ایک اونٹ پر بیٹھی تھیں، والد نے کہا: میں نے مقام بوانہ میں اونٹ ذبح کرنے کی نذر مانی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہاں کوئی بت ہے“؟ کہا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی نذر پوری کرو“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 18092، ومصباح الزجاجة: 751)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الأیمان 27 (3314)، مسند احمد (6/366) (صحیح)»
It was narrated from Maimunah bint Kardam Al-Yasariyyah that :
her father met the Prophet (ﷺ) when she was riding behind him. He said: "I vowed to offer a sacrifice at Buwanah." The Messenger of Allah (ﷺ) said: "Is there any idol there?" He said: "No." He said: " Fulfill your vow." (Hasan)Another chain with similar wording.
USC-MSA web (English) Reference: 0
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف لانقطاعه وقال البوصيري: ”أنه منقطع،يزيد بن مقسم لم يسمع من ميمونة بنت كردم“ و له شاهد ضعيف عند أبي داود (3314) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 455
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2131
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) عرب کے مشرکین کچھ بزرگوں کے مجسمے بنا کر پوجتے تھے انہیں صنم (بت) کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بزرگوں سے منسوب کجھ درختوں، چٹانوں، قبروں اور پتھروں وغیرہ کو مقدس سمجھ کر ان کی زیارت کی جاتی تھی اور ان سے اپنے خیال میں برکت حاصل کی جاتی تھی۔ ایسی چیزوں کو وثن (متبرک اشیاء) کہا جاتا ہے۔ ان کی زیارت کے خود ساختہ آداب اور اعمال اصل میں ان وثنوں کی عبادت ہے ان دونوں سے اجتناب توحید کا تقاضا ہے۔ 2۔ جہاں غیراللہ کی عبادت ہوتی ہو وہاں مومن کو اللہ کی عبادت سے بھی پرہیز کرنا چاہیے تاکہ مشرکین سے مشابہت نہ ہو۔
(3) اگر کسی مقام پر کوئی وثن تھا پھر وہ ختم ہو گیا تو وہاں بھی عبادت اور ذبیحہ وغیرہ سے پرہیز کرنا چاہیے تاکہ دوبارہ اس وثن کی عبادت شروع نہ ہو جائے۔
(4) غیراللہ کے نام کا جانور قربان کرنا حرام ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2131