Abu Jubair bin Hayyah narrated that he heard Mughirah bin Shu’bah say:
“I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: ‘The (funeral) prayer should be offered for a child.’”
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1507
اردو حاشہ: فوائد ومسائل:
(1) سنن ابو داؤد کی روایت میں یہ حدیث ان الفاظ میں بیان ہوئی ہے۔ نا تمام بچے کی نماز جنازہ ادا کی جائے۔ اور اس کے والدین کےلئے مغفرت اور رحمت کی دعا کی جائے۔ (سنن ابی داؤد، الجنائز، باب المشئی أمام الجنازۃ، حدیث: 3180) 2۔ مردہ پیدا ہونے والے بچے کی نما ز جنازہ اس صورت میں پڑھی چاہیے۔ جبکہ وہ حمل کے چار ماہ پورے ہونے پر یا اس کے بعد پیدا ہوا ہو۔ کیونکہ جنین میں اس وقت روح ڈالی جاتی ہے۔ لہٰذا اس کے بعد پیدا ہونےوالے ہی کو میت قراردیا جا سکتا ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1507